• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نام نہاد اسمارٹ سٹی پانی پانی ناقص منصوبہ بندی کیلئے ذمہ دار کون؟ساگر

نام نہاد اسمارٹ سٹی پانی پانی ناقص منصوبہ بندی کیلئے ذمہ دار کون؟ساگر

by امت ڈیسک
25/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:اسمارٹ سٹی کے نام پر غیر منصوبہ بند اور عجلت میں کئے گئے تعمیری کام عوام کیلئے وبال جان بن کر رہ گئے ہیں اور نامنہاد اسمارٹ سٹی کی اصلیت ایک ماہ کے اندر ہی عوام کے سامنے آکر رہ گئی ہے ۔

ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے آج شہر سرینگر سے آئے ہوئے عوامی وفود ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے نام پر شہر سرینگر میں کئے گئے تعمیراتی کام محض لیپاپوتی ثابت ہوئی ہے اور آج شہر سرینگر میں ایسے مقامات بھی زیر آب آجاتے ہیں جہاں ماضی کبھی ایک انچ پانی بھی جمع نہیں ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لالچوک سمیت شہر سرینگر کو ایک سال سے زائد عرصے تک کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اس بات کے دعوے کئے گئے تھے کہ اب شہر میں کوئی بھی سڑک زیر آب نہیں آئیگی لیکن جیسے جیسے یہ کام مکمل ہورہے ہیں یہ بات بھی صاف ہوتی جارہی ہے یہ سب کچھ محض دکھاوے کیلئے کیا جارہاہے اور تمام منصوبہ بندی قلیل مدتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولوویو ہائی سٹریٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بہت سارے لوگوں نے اس پروجیکٹ کو اپنے خاطے میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن اس پروجیکٹ کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے کتنے لوگ سامنے آتے ہیں یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

ساگر نے کہا کہ شہر سرینگر کی 20لاکھ کی آبادی کیلئے نصب49پمپ سٹیشنوں میں سے ایس ایم سی سٹی ڈرینج ڈویژن صرف 4پمپ سٹیشنوں کو اپرگریڈ کیا ہے جبکہ باقی45یا تو کارآمد نہیں یا پھر ناکارہ ہونے کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ شہر سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کیلئے مختص رقومات کو ایسے فضول کاموں پر خرچ کیا جارہاہے جن سے عوامی مشکلات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگا۔ شہر سرینگر کو ابھی سڑک، بجلی ، ڈرینج سسٹم اور پانی جیسے مسائل کا سامناہے اور حکومت کی توجہ پہلے لوگوں کو ایسے ہی بنیادی ضروریات بہم پہنچانے کی طرف ہونی چاہئے تھی اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے ذریعے ایسے کام آسانی سے انجام دیئے جاسکتے تھے۔ لیکن یہاں محض دکھاوے کیلئے سجاوٹ کے کام کئے گئے اور جو بنیادی کام درکار تھے اُنہیں بالائے طاق رکھا گیا۔

ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے پہلے کئی بار حکومت کی توجہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے نام پر ہورہے کاموں کے قلیل مدتی ہونے کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی لیکن یہاں کے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر میں ٹریفک جام کا مسئلہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن یہاں سڑکوں کو کشادہ کرنے کے بجائے مزید تنگ کیا گیا جس سے ٹریفک جام کے مسائل میں اور زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امرناتھ یاترا:3 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 23 واں جھتا جموں سے روانہ

Next Post

انتظامیہ کی جانب سے 8 محرم کے ماتمی جلوس کی اجازت نہیں دی گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
انتظامیہ کی جانب سے 8 محرم کے ماتمی جلوس کی اجازت نہیں دی گئی

انتظامیہ کی جانب سے 8 محرم کے ماتمی جلوس کی اجازت نہیں دی گئی

پنچاتی انتخابات کے انعقاد پر قانون کی پاسداری کریں گے:سٹیٹ الیکشن کمیشنر

پنچاتی انتخابات کے انعقاد پر قانون کی پاسداری کریں گے:سٹیٹ الیکشن کمیشنر

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

کوکرناگ میں دو خود ساختہ انکم ٹیکس افسر گرفتار: پولیس

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

این آئی اے کورٹ نے سرگرم عسکریت پسند کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا

ضرورت پڑنے پر فوج ایل او سی کو بھی پار کرے گی :راجناتھ سنگھ

ضرورت پڑنے پر فوج ایل او سی کو بھی پار کرے گی :راجناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »