• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پنچاتی انتخابات کے انعقاد پر قانون کی پاسداری کریں گے:سٹیٹ الیکشن کمیشنر

پنچاتی انتخابات کے انعقاد پر قانون کی پاسداری کریں گے:سٹیٹ الیکشن کمیشنر

by امت ڈیسک
26/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کو اپنے مقررہ وقت پر منعقد کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے اسٹیٹ الیکشن کمیشنر – برج راج شرما – نے کہا کہ ان انتخابات کے انعقاد کے تئیں قانونی کی پاسداری عمل میں لائی جائے گی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے بی آر شرما نے بتایا کہ پنچاتی انتخابات کے انعقاد کے متعلق قانون یہی کہتا ہے کہ پانچ برس کی مدت ختم ہونے سے قبل انتخابات منعقد ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم (یعنی سٹیٹ الیکشن کمیشن) قانون کی پاسداری اور عمل آوری کریں گے۔‘‘

یہ سوال پوچھے جانے پر کہ کیا سیاسی جماعتوں کو ان انتخابات کے لئے سرگرمیاں کرنی چاہئے؟ انہوں نے کہا کہ ’’ان کو تیاریاں کرنی چاہئے۔‘‘ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں پنچایتی نظام کی پانچ برس کی مدت دسمبر جنوری میں ختم ہو رہی ہے البتہ انتخابات تین ماہ قبل یعنی اکتوبر نومبر میں طے ہے۔ جموں کشمیر میں اکتوبر نومبر سنہ 2018 میں پنچایتی و بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ ان انتخابات کا نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے بائیکاٹ کیا تھا۔ ان جماعتوں نے کہا تھا کہ مرکزی سرکار دفعہ 370 اور 35 کی منسوخی کے متعلق تحفظات ختم کرے۔ تاہم مرکزی سرکار نے انکی نہ سنی اور انتخابات منعقد کئے۔ بعد میں ایک برس بعد دفعہ 370 اور 35 اے کو بھی منسوخ کیا گیا۔

بعد ازاں نیشنل کانفرنس نے سنہ 2018 کے انتخابات کے بائیکاٹ کو بڑی غلطی قرار دیا تھا۔ تاہم آنے والے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات میں یہ دنوں جماعتیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ہیں حتی کہ یہ جماعتیں ان انتخابات کے لئے سرگرمیاں بھی انجام دے رہی ہیں۔ سابق بیروکریٹ برج راج شرما کو گزشتہ ہفتے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اس سٹیٹ الیکشن کمیشنر کے عہدے پر فائز کیا۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر جموں کشمیر میں پنچایتی اور ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات منعقد کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انتظامیہ کی جانب سے 8 محرم کے ماتمی جلوس کی اجازت نہیں دی گئی

Next Post

کوکرناگ میں دو خود ساختہ انکم ٹیکس افسر گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

کوکرناگ میں دو خود ساختہ انکم ٹیکس افسر گرفتار: پولیس

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

این آئی اے کورٹ نے سرگرم عسکریت پسند کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا

ضرورت پڑنے پر فوج ایل او سی کو بھی پار کرے گی :راجناتھ سنگھ

ضرورت پڑنے پر فوج ایل او سی کو بھی پار کرے گی :راجناتھ سنگھ

کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے

کرگل وجے دیوس: ملک جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا: جنرل منوج پانڈے

ہندوستانی شادی شدہ خاتون انجو نے قبول اسلام کے بعد پاکستانی عاشق سے شادی کرلی

ہندوستانی شادی شدہ خاتون انجو نے قبول اسلام کے بعد پاکستانی عاشق سے شادی کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »