امت نیوز ڈیسک //
جموں ضلع کے ڈیگیانہ علاقے میں کل دیر شام دو بہنیں ایک نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ دو بہنیں، جن کی عمریں 3 اور 5 سال ہیں، گزشتہ شام ڈیگیانہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئیں، جس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی لاشوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور جموں پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کوششوں کے بعد ان کی لاشیں برآمد ہوئیں اور انہیں طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔