• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شیخ عبداللہ کو جیل کس نے بھیجا : بھاجپا رکن پارلیمان

شیخ عبداللہ کو جیل کس نے بھیجا : بھاجپا رکن پارلیمان

by امت ڈیسک
08/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان نشی کانت دوبے نے اپنی تقریر میں کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے نہ صرف راہل گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی پر براہ راست حملے کئے بلکہ ان سبھی پارٹیوں کو تنقید کا ہدف بنایا جنہوں نے کانگریس کے ساتھ مل کر انڈیا نام کا اتحاد بنایا ہے۔ انہوں نے ایک ایک کرکے سبھی پارٹیوں کو یاد دلایا کہ کانگریس نے ماضی میں انہیں کس طرح سیاسی عتاب کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں بنائی گئی سچر کمیٹی کی رپورٹ کا کیا ہوا؟۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان نشی کانت دوبے نے تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نام سے متحد ہونے والی اپوزیشن پارٹیاں اصل میں کانگریس کی ستائی ہوئی ہیں لیکن یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ بھاجپا کے خلاف کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس لئے مودی نام پر معافی نہیں مانگیں گے کیونکہ مودی، نچلے طبقے کی ذات ہے۔

دوبے نیشنل کانفرنس کے قائد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو یاد دلایا کہ ان کے والد کو 1953 میں کانگریس نے ہی معزول کرکے گرفتار کیا تھا اور بائیس سال تک انہیں جیل میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے فاروق عبداللہ سے سوال کیا کہ وہ کس طرح اسی کانگریس کی قیادت میں بننے والے اتحاد کا حصہ بن گئے ہیں۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو مخاطب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ وہ مسلمانوں لی لیڈر شپ کے دعویدار ہیں اور مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن ابھی پتہ نہیں کہ وہ کس سمت میں ہیں تاہم تحریک عدم اعتماد پر انہوں نے اپوزیشن کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویسی کو کانگریس سے پوچھنا چاہئے کہ منموہن سنگھ کے دور میں سچر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں مسلمانوں کی اقتصادی اور تعلیمی زبوں حالی کی تصویر پیش کی گئی لیکن یہ پوچھا جانا چاہئے کہ اس رپورٹ کے بعد کانگریس نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے کونسے کام کئے۔دوبے کو ابتدا میں کئی منٹ تک اپنی تقریر شروع کرنے میں دشواری پیش آئی کیونکہ اپوزیشن کے اراکین شورو غل مچاتے رہے اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔ نشی کانت نے کہا کہ راہل گاندھی کبھی پارلیمنٹ سے باہر تھے ہی نہیں کیونکہ گزشتہ اجلاس جب منعقد ہوا تو راہل گاندھی موجود تھے اور اب جب دوبارہ اجلاس منعقد ہوررہا ہے تو وہ ایوان میں موجود ہیں۔ اسلئے یہ شور مچانا کہ راہل گاندھی واپس آئے ہیں کوئی معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مودی ذات پر کئے گئے منفی تبصرے پر اسلئے معافی نہیں مانگنا چاہتے کیونکہ مودی، نچلے طبقے کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ ساورکر نہیں ہیں کہ معافی مانگیں۔ یہ حقیقت ہے کہ راہل گاندھی ساورکر نہیں ہیں کیونکہ وہ ایسا نہیں ہوسکتے۔ ساورکر ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے ملک کیلئے قربانی دی ہے۔ راہل گاندھی نے ساورکر کی معافی کا تزکرہ اس پس منظر میں کیا تھا کہ ساورکر نے جیل سے رہائی کیلئے انگریزوں کو معافی نامہ بھیجا تھا جس پر گانگریس آر ایس ایس کو ہدف تنقید بناتی ہے۔

دوبے نے سونیا گاندھی کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو سیٹ کرنا چاہتی ہیں اور داماد کو بھینٹ کرنا چاہتی ہیں۔ دونے نے اس پس منظر میں دکن ہیرالڈ کیس کا تزکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے جس کا کانگریس تصور بھی نہیں کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس بات پر ملال ہے کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم کو کیون پزیرائی مل رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں دو گرفتار

Next Post

سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی سخت

یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی سخت

چیف جسٹس آف انڈیا کی شیخ عبداللہ کی ستائش کی:نیشنل کانفرنس

چیف جسٹس آف انڈیا کی شیخ عبداللہ کی ستائش کی:نیشنل کانفرنس

بڈگام: دو فرضی عامل خاتون سے 70 ہزار روپے اڑا لے گئے

بڈگام: دو فرضی عامل خاتون سے 70 ہزار روپے اڑا لے گئے

مسجد کے بیت الخلاء سے چھٹی جماعت کے طالبعلم کی لاش برآمد، اہل خانہ کا قتل کا الزام

مسجد کے بیت الخلاء سے چھٹی جماعت کے طالبعلم کی لاش برآمد، اہل خانہ کا قتل کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »