• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

بیس اگست تک موسم خشک و گرم رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

by امت ڈیسک
12/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جہاں ماہ رواں کی 20 تاریخ تک موسم خشک و گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے وہیں ماہرین موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں ماہ اگست کے دوران بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں ماہ رواں کے پہلے دس دنوں کے دوران 51 فیصد بارش کم ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 20 اگست تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں معمولی درجے کی بارشیں متوقع ہیں اور اس دوران دن کا درجہ حرارت 31 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ ماہ اگست کے دوران اگرچہ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کے مرحلوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے تاہم بڑے پیمانے پر بارشیں متوقع نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے پہلے دس دنوں کے دوران بارشوں کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ اگست کے پہلے دس دنوں کے دوران 36 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ معمول کے مطابق 74.1 ملی میٹر بارش ہونی چاہئے تھی جو 51 فیصد کم ہے۔موصوف ماہر موسمیات نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مارچ سے جولائی تک اچھی بارشیں ہوئیں جو اوسطاً معمول سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔تاہم انہوں نے کہا کہ ماہ اگست کے دوران بارشوں کی کمی سےباغبانی شعبے پر زیادہ منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال رواں کے یکم جون سے 9 اگست تک 337.3 ملی میٹر کی اوسط بارش کے مقابلے میں 336.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں اس سیزن کے دوران 268.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جو معمول سے 80 فیصد زیادہ ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوم آزادی تقریبات : کشمیر میں کسی قسم کی پابندی یا انٹر نیٹ بندشیں نہیں ہونگی :صوبائی کمشنر

Next Post

ایلون مسک اور زکربرگ کی ’فائٹ‘ کہاں ہوگی؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
Next Post
ایلون مسک اور زکربرگ کی ’فائٹ‘ کہاں ہوگی؟

ایلون مسک اور زکربرگ کی ’فائٹ‘ کہاں ہوگی؟

ترنگا ریلی میں بھاری شرکت ان لوگوں کو ’بڑا جواب‘ جنہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں کوئی بھی ترنگا نہیں اٹھائے گا: ایل جی

ترنگا ریلی میں بھاری شرکت ان لوگوں کو ’بڑا جواب‘ جنہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں کوئی بھی ترنگا نہیں اٹھائے گا: ایل جی

امسال دراندازی کی بیشتر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا: دلباغ سنگھ

امسال دراندازی کی بیشتر کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا: دلباغ سنگھ

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم مودی کی ہر گھر ترنگا مہم میں شامل ہونے کی اپیل

سرینگر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات : اے ڈی جی پی

سرینگر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات : اے ڈی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »