• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اوڑی میں دو ملی ٹینٹ ماڈیول طشت از بام 8 جنگجو معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: ایس ایس پی

اوڑی میں دو ملی ٹینٹ ماڈیول طشت از بام 8 جنگجو معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار: ایس ایس پی

by امت ڈیسک
18/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،جموں وکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی علاقے میں دو ملی ٹینٹ گروہوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے 8جنگجو معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی بارہ مولہ آمود ناگپوری نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 16آر آر اور بارہ مولہ پولیس نے چرنڈا اوڑی میں ناکہ لگایا جس دوران ایک مشتبہ نوجوان نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلا کر نوجوان کو حراست میں لیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کی شناخت شوکت علی آعوان ولد عبدالکریم آعوان ساکن چرنڈا اوڑی کے بطور ہوئی اور اس کے قبضے سے دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔

موصوف ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار نوجوان نے پوچھ تاچھ کے دوران دو ساتھیوں کے نام ظاہر کئے جن کی شناخت شکور الدین اور محمد صادق کھٹانہ کے بطور ہوئی اور ان کے قبضے سے بھی دو گرینیڈ ، ایک چینی پستول ، ایک پستول میگزن اور چار راونڈ برآمد کئے گئے۔

مود ناگپوری نے بتایا کہ 11اگست 2023کو پوران تھاجل اوڑی میں ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک ماروتی سوفٹ زیر نمبر CHOID-9588کو روکنے کا اشارہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ڈرائیور اور مزید چار افراد نے ناکہ پارٹی کو بتایا کہ وہ ہسپتال جارہے ہیں لہذ ا انہیں آگے جانے کی اجازت دی جائے تاہم سیکورٹی فورسز کو گاڑی میں سوار افراد پر شک ہوا اور فوری طورپر گاڑی کی تلاشی لی ۔ان کے مطابق دوران تلاشی گاڑی سے چار ہینڈ گرینیڈ، دو پستول ، چار پستول میگزین، دس گولیو ں کے راونڈ اور پچاس ہزار روپیہ نقدی برآمد کئے گئے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ سبھی پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کی بعد میں شناخت اختر بھائی ولد نیاز بٹ ساکن تارزو سوپور ، محمد اسلم کھٹانہ ولد عطامحمد ساکن چرنڈا اوڑی ، منیر احمد ولد محی الدین وہ جبلہ اوڑی ، مدثریوسف ولد محمد یوسف ساکن کرانکشون اور بلال احمد ڈار ولد غلام محی الدین ساکن ہردہ شیوا سوپور کے بطور ہوئی ۔

ایس ایس پی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گرفتار شدگان پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز کے کہنے پر اسلحہ وگولہ بارود کی سرحد پار اسمگلنگ کے کام پر مامور تھے اور وہ اسلحہ وگولہ بارود کو لشکر طیبہ کے ملی ٹینٹوں تک پہنچانے کی فراق میں تھے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میر واعظ گھر میں نظر بند ہیں، ایل جی انکے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں: فاروق عبداللہ

Next Post

دراس پراسرار دھماکے میں تین افراد ہلاک، آٹھ دیگر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
دراس پراسرار دھماکے میں تین افراد ہلاک، آٹھ دیگر زخمی

دراس پراسرار دھماکے میں تین افراد ہلاک، آٹھ دیگر زخمی

امرناتھ یاتری کھائی میں گر کر ہلاک، ایک دیگر زخمی

امرناتھ یاتری کھائی میں گر کر ہلاک، ایک دیگر زخمی

بڈگام میں چار منشیات فروشوں گرفتار، ممنوعہ مادہ بھی برآمد

بڈگام میں چار منشیات فروشوں گرفتار، ممنوعہ مادہ بھی برآمد

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

اننت ناگ سڑک حادثے میں سائیکل سوار لقمہ اجل

نوشہرہ تیزاب معاملہ، منگل کی دوپہر مجرمین کو سزا سنائی جائے گی

نوشہرہ تیزاب معاملہ، منگل کی دوپہر مجرمین کو سزا سنائی جائے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »