• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوشہرہ تیزاب معاملہ، منگل کی دوپہر مجرمین کو سزا سنائی جائے گی

نوشہرہ تیزاب معاملہ، منگل کی دوپہر مجرمین کو سزا سنائی جائے گی

by امت ڈیسک
19/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: سنہ 2014 کے دسمبر مہینے کی 11 تاریخ کو جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نوشہرہ علاقے میں ایک دل سوز واقع پیش آیا تھا، جب ایک قانون کی تعلیم حاصل کر رہی 20 برس کی طالبہ پر دو افراد نے تیزاب پھینکا تھا۔ اس حملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے 15 روز کے اندر ہی دو افراد جن کی شناخت ارشاد امین وانی ساکن وزیر باغ سرینگر اور محمد عمر نور ساکنہ بمنہ سرینگر کو مختلف دفعات (آر پی سی) کی دفعہ 326 اے، 120 بی اور 201 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔ بعد میں اس معاملہ کی سماعت سرینگر سیشن کورٹ میں گزشتہ نو برس تک جاری رہی تاہم گذشتہ بدھ کو معزز جج جسٹس جاوید احمد نے دونوں ملزمان کو طلبہ پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں قصوروار قرار دیتے ہوئے سنیچر کو سزا سنانے کا اعلان کیا تھا۔

آج سزا کی معیار سے متعلق سماعت کے دوران متاثرہ کے وکیل عبدالعزیز تیلی نے ملزمین کے لیے عمر قید کی سزا کی مانگ کی، وہیں ملزمین کے وکیل عمران نے عدالت سے ملزمین کے لیے دس برس کی سزا سنانے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملزمین جرم کے وقت کم عمر تھے اور وہ زندگی کا تجربہ نہیں رکھتے تھے۔ ملزمین کے وکیل عمران نے دعویٰ کیا کہ "ملزم ارشاد نے جیل میں رہ کر اعلی تعلیم حاصل کی اور اب دیگر قیدیوں کی بھی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ملزمین نے زندگی کے 9 برس جیل میں گزارے ہیں۔

وہیں متاثرہ کے وکیل نے یہ دلیل پوری طرح سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "دونوں ملزمین کے 9 برس اُنہیں جرم کرنے کی وجہ سے خراب ہوئے اور متاثرہ کی پوری زندگی ان (ملزمین) کی وجہ سے خراب ہوئی اور یہ دونوں جیل میں رہ کر بھی سدھرے نہیں ہیں۔” سیشن جج نے تمام دلیل سننے کے بعد متاثرہ خاتون اور دونوں ملزمین کو اپنی بات رکھنے کا موقع دیا۔ جہاں متاثرہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اب تک 28 سرجری ہو چکی ہیں جبکہ اور بھی سرجری کرانا باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں سرجریز پر ابھی تک 38 لاکھ روپے کا خرچ بھی آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کالج کی ٹاپر تھی اور آج وہ معذور ہو کر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے ان کے والد کو گزشتہ برسوں میں تین بار ہاٹ اٹیک آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جتنی بھی جمع پونجی جمع تھی وہ سب علاج میں خرچ ہوگئی۔لیگل سیل کی جانب سے تین لاکھ روپے کی مدد ملے تھی۔” اُن کا مزید کہنا تھا کہ”میں نہیں مانتی کہ یہ لوگ سدھر چکے ہیں۔ ان کی جانب سے دھمکی لگاتار آتی رہی ہے اور یہ مجھے شادی کے لیے بھی آفر کرتے ہے۔ ان دونوں کو عمر قید سے کم کچھ نہیں ملنا چاہیے۔

وہیں ملزمین نے اپنی صفائی میں ایک بار پھر خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن جج نے کہا کہ وہ سزا کے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ کا رخ بھی کر سکتے ہے۔ سزا کی معیار پر سماعت مکمل کرتے ہوئے جج نے کہا کہ "مجرمین کو آئندہ منگل کی دوپہر سزا سنائی جائے گی۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ سڑک حادثے میں سائیکل سوار لقمہ اجل

Next Post

راہول گاندھی موٹر سائیکل پر پینگ گانگ جھیل پہنچے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
Next Post
راہول گاندھی موٹر سائیکل پر پینگ گانگ جھیل پہنچے

راہول گاندھی موٹر سائیکل پر پینگ گانگ جھیل پہنچے

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

جموں کی ٹاڈا عدالت میں یاسین ملک کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی

لہہ سڑک حادثے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک

لہہ سڑک حادثے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک

جموں کشمیر بینک چیف منیجر سجاد بزاز نوکری سے برطرف

جموں کشمیر بینک چیف منیجر سجاد بزاز نوکری سے برطرف

ہندواڑہ میں تیندوے نے کمسن بچی کو نوالہ بنایا

ہندواڑہ میں تیندوے نے کمسن بچی کو نوالہ بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »