امت نیوز ڈیسک //
مرکزی زیر انتظام والے علاقہ لداخ کے ضلع کر گل کے در اس علاقے میں جمعہ کو ایک پر اسرار دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام کو کباڑی نالہ، در اس میں ایک کباڑ سائٹ کے قریب پر اسرار دھماکہ ہوا۔ابتدائی طور پر اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہونے کی خبر آئی ۔ تاہم ایس ایس پی کرگل عنایت علی چودھری نے اے این آئی کو بتاہا کہ دھماکہ میں تین افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال در اس منتقل کر دیا گیا۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور کباڑ ایک ٹرک میں بھر رہے تھے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دھماکے کی نوعیت کی تفتیش کی جارہی ہے۔