• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام ،دو درانداز ہلاک

by امت ڈیسک
21/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکورٹ علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو درانداروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک اے کے 47، دو میگزین اور متعدد دستی بم بھی برآمد کیے ہیں۔ جموں میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران فوج نے ایک اے کے 47، دو میگزین اور متعدد دستی بم برآمد کیے ہیں۔ فوج ترجمان کے مطابق متعدد انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جموں و کشمیر پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کی بنا پر بالاکوٹ سیکٹر کے لائن آف کنٹرول میں مخالف سمت سے دراندازوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ان انپٹس کی بنیاد پر فوج نے سرحد پر سرویلنس گرڈ کو ہائی الرٹ پر رکھا اور مناسب جگہوں پر متعدد گھات لگائے گئے تھے۔

ترجمان کے مطابق 21 اگست کی صبح بالاکوٹ سیکٹر کے ہمیر پور علاقے میں دو درانداروں کو الرٹ فوجیوں نے ایل سی کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پایا،جیسے ہی درانداز اس پار آنے کی کوشش کرنے لگے تو الرٹ فوج نے ان پر فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ بعد میں اضافی دستوں کو علاقے میں منتقل کر دیا گیا اور موسمی حالات میں بہتری کے بعد دوپہر کو علاقہ میں تلاشی کارروائیاں شروع کی گئیں۔تلاشی کارروائی کے دوران فوج نے ایک اے کے 47 رائفل دو میگزین، 30 راؤنڈ، دو دستی بم اور پاک دوائیاں برآمد کی ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دو درانداز جنہوں نے اس طرف آنے کی کوشش کی زخمی حالت میں اس پار واپس چلے گئے اور بعد ازاں دونوں زخموں کی تاب نہ لا کر چلے بسے۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے لگاتار ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات افواج ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گر چہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے اس طرف آنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن فوج بھی درانداروں کے منصوبوں کو لگاتار ناکام بنا رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر بالا کوٹ سیکٹر میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ حادثے میں نجی اسکول میں تعینات ٹیچر از جان

Next Post

نیوز پورٹل ’دی کشمیر والا‘ نے آفس کیا خالی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
نیوز پورٹل ’دی کشمیر والا‘ نے آفس کیا خالی

نیوز پورٹل ’دی کشمیر والا‘ نے آفس کیا خالی

مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے

مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے

حیدرپورہ انکاؤنٹر میں ہلاک شہریوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کی جائیں: عمر عبداللہ

مشعال ملک کو عہدہ دینا پاکستان کا اندرونی معاملہ : عمر عبداللہ

جموں کے نگروٹہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

جموں کے نگروٹہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

چندریان 3 چاند پر اترنے کے لیے تیار

چندریان 3 چاند پر اترنے کے لیے تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »