• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سی آر پی ایف نے کشمیر میں ‘وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ گاڑیاں متعارف کیں

سی آر پی ایف نے کشمیر میں ‘وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ گاڑیاں متعارف کیں

by امت ڈیسک
26/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پامپور( پلوامہ):اپنی آپریشنل صلاحیتوں کے مزید استحکام کے لئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) نے ہفتے کے روز کشمیر میں ‘وہیلڈ آرمرڈ ایمفیبیئس پلیٹ فارم (ڈبیلو ایچ اے پی) گاڑیاں متعارف کیں جو زمینی و آبی دونوں جگہوں پر کارروائیاں انجام دینے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔اس مخصوص گاڑی کی نمائش جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں انجام دی گئی۔

اس موقع پر سی آر پی ایف کے سینئر افسر شیش پال نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک بکتر بند گاڑی ہے اور بھارت کی واحد گاڑی ہے جو پانی، سڑک اور دلدل تینوں جگہوں پر چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گاڑی کو ڈیفنس ریسرچ ایبڈ ڈیولوپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم لمیٹڈ کی لیبارٹری وہیکل ریسرچ ڈیولوپمنٹ ایسٹیبلشمنٹ میں تیار کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کا وزن 24 ٹن ہے اور اس کی لمبائی 8 میٹر جبکہ اس چوڑائی 3 میٹر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی گاڑیوں کی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے یہ گاڑی ان علاقوں تک پہنچ سکتی ہے جہاں دوسری گاڑیوں کے لیے رسائی ممکن نہیں ہو سکتی ہے اور ان گاڑیوں کی وجہ سے کشمیر میں فوسز کو عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں بہت فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا یہ گاڑی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، وہی یہ گاڑیاں کافی مضبوط ہے جو جوانوں کو تصادم کے دوران محفوظ کر سکتی ہے اور ان گاڑیوں کی مدد سے عسکریت پسندوں کو مار گرانے میں سکیورٹی فورسز کو آسانی ہوگی۔

موصوف افسر نے کہا کہ یہ گاڑی دریا میں لہروں کے خلاف بھی چل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی کلی طور پر بلٹ پروف ا ور مائن پروٹیکٹڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی پانی میں 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل سکتی ہے جبکہ نارمل راستوں پر یہ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے چل سکتی ہے۔

وہیں سی آر پی ایف انسپکٹر جنرل، کشمیر، آپریشن گیانیندر کمار ورما نے کہا کہ وقت کے ساتھ، ہم اپنی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اپنے جوانوں کو ہر سہولیت فراہم کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔انہوں نے اس گاڑی کو اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے شامل کیا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہر کوئی اس کی خصوصیات کے بارے میں جان جائے گا۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مظفر نگر اسکول معاملے میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

فلوریڈا میں ‘نسلی بنیاد پر’ فائرنگ میں تین افراد ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
فلوریڈا میں ‘نسلی بنیاد پر’ فائرنگ میں تین افراد ہلاک

فلوریڈا میں 'نسلی بنیاد پر' فائرنگ میں تین افراد ہلاک

کھٹوا : اسکول بورڈ پر مذہبی نعرہ لکھنے پر طالبعلم کی پٹائی، استاد گرفتار، علاقے میں احتجاج

کھٹوا : اسکول بورڈ پر مذہبی نعرہ لکھنے پر طالبعلم کی پٹائی، استاد گرفتار، علاقے میں احتجاج

غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

نئے کشمیر سے لوگ خوش نہیں، لوگوں کے چہروں پر اداسی عیاں: غلام نبی آزاد

بارہمولہ میں لاپتہ انجینئر کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

بارہمولہ میں لاپتہ انجینئر کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

شوپیاں میں دو بھائیوں کرنٹ لگنے سے ایک کی موت، دوسرا زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »