امت نیوز ڈیسک //
شمالی ضلع بارہ مولہ میں پچھلے کئی روز سے لاپتہ اسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر گرمیت سنگھ کی تلاش کی خاطر پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ اسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر گرمیت سنگھ کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بارہ مولہ کی سر براہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ڈی آرایف، سراغ رساں کتوں اور ڈرون کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے تاکہ آفیسر موصوف کو جلد از جلد ڈھونڈ نکالا جاسکے۔
بارہ مولہ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے بتایا کہ گرمیت سنگھ کے بارے میں اگر کسی کو کوئی جانکاری ہو تو وہ پی سی آر بارہ مولہ کے ساتھ فوری طور پر رابط قائم کریں۔








