امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں، 28 اگست: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے زینہ پورہ سب ڈویژن کے بابا پورہ گاؤں میں دو بھائیوں بجلی سے کرنٹ لگ گئ اور ان میں سے ایک نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ دو بھائی معشوق احمد حجام اور ان کے بھائی عرفان احمد حجام اس وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہو گئے جب وہ بابا پورہ زینا پورہ میں بجلی کے کھمبے پر تاروں کی مرمت کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معشوق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ عرفان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔