امت نیوز ڈیسک //
سرینگر// درگاہ حضرت بل کے امام مولانا سعید احمد فاروقی پیر کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مولانا سعید احمد فاروقی نے درگاہ حضرت بل میں دو دہائیوں تک نماز کی امامت کی۔
خبر رساں ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق مولانا سید احمد فاروقی کا مختصر علالت کے بعد دیر گئے یہاں حضرت بل کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ رات 9 بجے بعد نماز عشاء درگاہ حضرت بل کے لان میں ادا کی جائے گی۔










