امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // سرینگر میں مقیم فوج کے 15کور کے سابق کمانڈر لیفٹنٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوان کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، منڈی، ہماچل پردیش کے بورڈ آف گورنرس کا چیر پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل اور فوج کے 15 کور کے سابق سربراہ لیفٹنٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلون کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، منڈی، ہماچل پردیش کے بورڈ آف گورنرس کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ڈھلن کو 25 اگست 2023 سے تین سال کیلئے صدر ہند نے مقرر کیا ہے۔لیفٹنٹ جنرل ڈھلون نے سال 2019 کے پلوامہ آئی ای ڈی دھماکے، بالاکوٹ فضائی حملوں اور دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے سب سے مشکل حالات کے دوران سرینگر میں 15کور کے کمانڈر تھے ۔ انہوں نے ڈی جی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اور ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے تحت 31 جنوری 2022 کو ریٹائرمنٹ سے قبل بین الاقوامی فوجی تعاون اور اسٹریٹجک انٹیلی جنس کے ذمہ دار تھے ڈھلوان کو پرم وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔ 39 سال پر محیط اپنے فوجی کیریئر کے دوران اتم یودھ سیوا میڈل، یودھ سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل بھی انہوں نے اپنے نام کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی زندگی کی پہلی کتاب ”کتنے غازی آئے کتنے غازی گئے“بھی لکھی ہے، جو پہلے ہی نیشنل بیسٹ سیلر ہے۔