• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انڈیا اور بھارت کے نام پر ایک بار پھر  تنازع کھڑا ہوگیا

انڈیا اور بھارت کے نام پر ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا

by امت ڈیسک
05/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس نے صدر دروپدی مرمو کی طرف سے جی-20 سربراہی اجلاس کے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامہ میں پریسڈینٹ آف انڈیا کے بجائے پریسڈینٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس پر اعتراض درج کرایا ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ راشٹرپتی بھون نے 9 ستمبر کو جی 20 ڈنر کے لیے پریسڈینٹ آف انڈیا کے بجائے پریسڈینٹ آف بھارت کے نام سے ایک دعوت نامہ بھیجا ہے۔ رام رمیش نے کہا کہ ہمارے آئین کے آرٹیکل 1 میں لکھا ہے کہ ‘انڈیا جو کہ بھارت ہے’ ریاستوں کا ایک گروپ ہوگا۔ لیکن اب یہ "یونین آف اسٹیٹس” بھی حملے کی زد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا سے اتنا خوف۔ کیا یہ مودی حکومت کی اپوزیشن سے نفرت ہے یا ایک ڈرے سہمے تاناشاہ کی سنک۔اس سے واضح ہے کہ مودی سرکار اپوزیشن کے اتحاد ‘انڈیا’ سے خوفزدہ ہے۔ اس لئے انڈیا کی جگہ بھارت لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے کہا کہ اگرچہ انڈیا کو ‘بھارت’ کہنے پر کوئی آئینی اعتراض نہیں ہے، جو کہ ملک کے دو سرکاری ناموں میں سے ایک ہے، مجھے امید ہے کہ حکومت اتنی بے وقوف نہیں ہوگی کہ ‘انڈیا’ سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے، جس کی برانڈ ویلیو بے حساب ہے۔ تھرور نے مزید کہا کہ ہمیں تاریخ کے سرخرو ہونے والے نام پر اپنے دعوے سے دستبردار ہونے کے بجائے دونوں الفاظ کا استعمال جاری رکھنا چاہیے، یہ ایک ایسا نام ہے جو دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔

اس معاملے پر حکومت کی طرف سے ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ لیکن جس طرح سے بی جے پی لیڈروں اور بی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے انڈیا اور بھارت پر تبصرہ کیا ہے، اس سے ایک واضح پیغام سامنے آرہا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ میں جمہوریہ بھارت لکھا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انڈیا کے بجائے بھارت کا لفظ استعمال کرنا چاہیے۔ انگریزوں نے لفظ انڈیا کو ‘گالی’ کے طور پر استعمال کیا تھا، جب کہ بھارت ہماری ثقافت کی علامت ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اس کے لیے اگر آئین میں ترمیم کرنی پڑے تو بھی کی جائے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چُگ نے کہا کہ جے رام رمیش کو بتانا چاہیے کہ انہیں لفظ بھارت پر اعتراض کیوں ہے۔

واضح رہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی ایسی ہی دلیل دی ہے۔ انہوں نے کئی مواقع پر کہا کہ ہمیں انڈیا کے بجائے بھارت کا نام استعمال کرنا چاہئے۔ بھاگوت نے کہا کہ بھارت نام کا استعمال قدیم زمانے سے ہے، اس لیے اس پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا۔ وہیں یہ بھی خبر گردش کر رہی ہے کہ مودی حکومت پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اس معاملے پر ایک بل بھی لا سکتی ہے۔ مودی حکومت نے 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس دوران حکومت کون سے بل لائے گی اس بارے میں کوئی سرکاری معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

درحقیقت لفظ انڈیا پر تنازع اسی دن سے شروع ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اتحاد کا نام انڈیا رکھا۔ آر جے ڈی لیڈر منوج جھا نے کہا کہ بی جے پی انڈیا اتحاد کے قیام کے دن سے ہی بے چین ہے، لیکن وہ نہ تو ہم سے بھارت چھین سکے گی اور نہ ہی انڈیا۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

Next Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر فیصلہ محفوظ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر فیصلہ محفوظ

جیسے ہی کانگریس کرناٹک جیت گئی، عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں جموں و کشمیر کے انتخابات کرانے کی ہمت نہیں ہوگی

معلوم تھا کہ فیصلہ محفوظ رکھا جائے گا : عمر عبداللہ

‘میں بھارت کا وفادار شہری ہوں’ : اکبر لون کا حلف نامہ

'میں بھارت کا وفادار شہری ہوں' : اکبر لون کا حلف نامہ

مودی کے دعوت نامہ پر بھی پرائم منسٹر آف بھارت درج

مودی کے دعوت نامہ پر بھی پرائم منسٹر آف بھارت درج

کٹھوعہ عصمت دری کیس میں سپریم کورٹ ملزم شبھم سنگرا پر کو نابالغ ماننے سے انکار کیا

سپریم کورٹ کی لداخ انتظامیہ کو پھٹکار، کرگل الیکشن کا نوٹیفکیشن رد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »