• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کوکرناگ جھڑپ :عسکری مخالف آپریشن چھٹے روز بھی جاری

کوکرناگ جھڑپ :عسکری مخالف آپریشن چھٹے روز بھی جاری

by امت ڈیسک
18/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
(جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول، کوکرناگ علاقے میں جاری عسکری مخالف آپریشن پیر کو چھٹے روز میں داخل ہوا۔ اس دوران تصادم آرائی کی جگہ کے ارد گرد سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ گزشتہ روز وقفہ وقفہ سے گولہ باری بھی جاری رہنے کے بعد اتوار کی شام کے بعد اندھیرا ہونے کے باعث آپریشن کو معطل کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز شروع ہونے والے اس تصادم میں اب تک تین اعلیٰ افسران سمیت فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر دو فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تصادم آرائی کے مقام سے گزشتہ شام ایک جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جس کے نمونے کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا۔ سیکورٹی فورسز کو اندیشہ ہے کہ جھلسی ہوئی لاش مقامی عسکریت پسند عذیر خان کی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب عذیر خان کے اہل خانہ کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔گڈول، کوکرناگ علاقے میں جاری آپریشن، یہاں کے عسکری مخالف کارروئیں میں تیسرا طویل ترین آپریشن ہے۔ گزشتہ روز (پانچویں دن) گولہ باریوں کا سلسلہ جاری رہا تاہم آج گولہ باری کا سلسلہ بند ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ آپریشن کے دوران ماہر ماؤنٹین کلائمبر فورس کی بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ عسکری مخالف آپریشن میں ڈرون اور چاپر سروس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز خفیہ ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر گڈول کے جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ تاہم علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کیا جس دوران 19 راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش کے علاوہ جموں کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایون بٹ شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے میں کئی دیگر سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے جمعہ کے روز ایک اوری سکیورٹی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے ساتھ ہی اس تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جنگ میں یوکرین کی فتح بہت مشکل ہے: امریکی چیف آف سٹاف

Next Post

ایل جی نے ہمایوں بٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ایل جی  نے ہمایوں بٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا

ایل جی نے ہمایوں بٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا

کشتواڑ میں تین ملی ٹینٹ معاونین پی ایس اے کے تحت نظر بند

کشتواڑ میں تین ملی ٹینٹ معاونین پی ایس اے کے تحت نظر بند

یوٹی کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

بھاجپا جموں وکشمیر میں کسی بھی قسم کے انتخابات لڑنے کیلئے تیار:رویندر رینہ

صحافی ماجد حیدری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

صحافی ماجد حیدری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

جموں و کشمیر میں فوجی افسروں کی ہلاکت، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مخالفت درست تھی: ادھیر رنجن چودھری

جموں و کشمیر میں فوجی افسروں کی ہلاکت، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مخالفت درست تھی: ادھیر رنجن چودھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »