امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سری نگر کی ایک مقامی عدالت نے ہفتہ کے روز معطل شدہ ڈی وائی ایس پی عادل مشتاق شیخ کو ان کے خلاف تھانہ نوگام میں درج ایک مقدمے میں عبوری ضمانت دے دی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی جج انسداد بدعنوانی سری نگر کی عدالت نے 14اکتوبر سے 21 اکتوبر تک معطل ڈی وائی ایس پی عادل مشتاق شیخ کی عبوری ضمانت منظور کی جسے بدعنوانی، بھتہ خوری اور دھوکہ دہی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
شیخ عادل کے وکیل ایڈووکیٹ فاروق احمد کاٹھواری نے مقامی نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو تصدیق کی کہ 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت دی گئی ہے۔
اس سے قبل، حکومت نے ایک حکم میں افسر کو ان کی معطلی کی مدت کے دوران زونل پولیس ہیڈکوارٹر کشمیر کے ساتھ منسلک کیا تھا۔