امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر ٹیچرز فورم نے ہفتے کو یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جی پی فنڈ کو واگذار کرو وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ 31 مارچ سے ٹریجریوں میں جو بلیں پڑیں ہیں ان کو واگذار نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم دو گذشتہ دو مہینوں سے کہہ رہے کہ ہمارا پیسہ کہاں گیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ 31 مارچ سے جو ریٹائر ہوئے ان کو جی پی فنڈ، گریجوٹی وغیرہ واگذار نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہم آج سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے۔موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں متعلقہ حکام کی نوٹس میں بھی یہ مسئلہ لایا لیکن اس کا کوئی علاج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو 23 ستمبر سے 10 اکتوبر تک ایک ڈیڈ لائن دی تھی لیکن اس کے باوجود اب تک کوئی بھی واگذار نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے 4 برسوں سے سڑکوں پر نہیں آتے تھے لیکن آج ہم دوبارہ یہاں آنے پر مجبور ہوگئے۔