• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیدی

ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیدی

by امت ڈیسک
15/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پہلا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 69 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل افغانستان نے 17 ورلڈکپ میچز کھیلے، جس میں 16 میں شکست اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی۔

اتوار کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، گرباز 80 اور اکرام 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ اس میچ سے قبل ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی تھیں، انگلینڈ نے ایک میچ جیتا جبکہ افغان ٹیم کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی اننگز کا آغاز شاندار رہا،اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم پھر ابراہیم کو انگلش بولر عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیجا۔

اس کے علاوہ 3 رنز بنانے کے بعد نئے آنے والے بیٹر رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے جبکہ رحمان اللہ گرباز بھی 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی کو لیونگ اسٹون نے 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

تاہم اکرام علی نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا، اس کے علاوہ راشد خان نے 23 اور مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔

یوں افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نوراتری کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، منوج سنہا نے مبارکباد دی

Next Post

جماعت اسلامی کے کارکنوں پر بھاجپا کی حلیف جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا: وقار رسول

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
جماعت اسلامی کے کارکنوں پر بھاجپا کی حلیف جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا: وقار رسول

جماعت اسلامی کے کارکنوں پر بھاجپا کی حلیف جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا: وقار رسول

ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے سختی نمٹنا ہوگا:آر ایس ایس سربراہ

ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے سختی نمٹنا ہوگا:آر ایس ایس سربراہ

پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری ، مغل شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری ، مغل شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

سرکردہ ادیب اور صحافی کے انتقال پر میر واعظ نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

سرینگر میں چاقو سے وار کرنے کے الزام میں دو گرفتار

سرینگر میں چاقو سے وار کرنے کے الزام میں دو گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »