• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وحیدہ رحمان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز

وحیدہ رحمان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز

by امت ڈیسک
17/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نیشنل فلم ایوارڈس میں عظیم اداکارہ وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔ ہندوستان کی صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے ہاتھوں سے انہیں اعزازسے سرفرازکیا۔ اس دوران وحیدہ رحمان کی آنکھوں میں آنسونظرآئے۔ اس یادگارلمحے کو اپنی نظروں سے دیکھ رہے تمام لوگوں نے کھڑے ہوکراداکارہ کی عزت افزائی کی اورتالیوں کی گڑگڑاہٹ کے ساتھ انہیں مبارکباد دی۔

ایوارڈ لینے کے بعد وحیدہ رحمان نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکراورجوری اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وحیدہ رحمان نے کہا- ”مجھے بہت احترام کا احساس ہو رہا ہے، لیکن آج جس بھی مقام پرمیں کھڑی ہوں، یہ میری پیاری فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہے۔ مجھے قسمت سے بہت اچھے ٹاپ ڈائریکٹرس، پروڈیوسرس، فلم میکرس، ٹکنیشینس، رائٹرس، ڈائیلاگ رائٹرس اورمیوزک ڈائریکٹرس سب کا بہت سہارا ملا۔ بہت عزت دی، بہت پیار دیا۔“

وحیدہ رحمان نے مزید کہا، ”آخرمیں ہیئر، کاسٹیوم ڈیزائنراورمیک اپ آرٹسٹ کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ اسی لئے یہ ایوارڈ میں اپنے فلم انڈسٹری کے سارے ڈپارٹمنٹ کے ساتھ شیئرکرنا چاہتی ہوں کیونکہ انہوں نے شروع دن سے مجھے بہت پیار دیا، سپورٹ ملا۔ کوئی بھی ایک اکیلا آدمی فلم نہیں بنا سکتا، ان سب کو ہم سب کی ضرورت ہوتی ہے۔“

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے وحیدہ رحمان کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفرازہونے پرمبارکباد دی۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے کہا، ”انہوں نے اپنے فن اور شخصت سے فلمی دنیا میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کے لئے کوئی دوسرا نام رکھنے سے انکار کردیا تھا۔ جبکہ اس دور میں نام بدل کرکام کرنا روایت ت ھی۔ انہوں نے کئی ایسی فلمیں منتخب کیں، جن میں ان کا رول خواتین سے متعلق بندھنوں کو توڑتی تھی۔ وحیدہ رحمان نے مثال پیش کی ہے کہ وویمن امپاورمنٹ کے لئے خود خواتین کو ہی پہل کرنی چاہئے۔(ایجنسیز)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہوں گے: ترون چھگ

Next Post

ورلڈکپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
ورلڈکپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

ورلڈکپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو شکست دیدی

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک

ارنیا سیکٹر میں دو بی ایس ایف اہلکار زخمی

غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر  بمباری، سینکڑوں افراد جاں بحق

غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر بمباری، سینکڑوں افراد جاں بحق

کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز کاسرچ آپریشن

کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز کاسرچ آپریشن

نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ بڑے خطرات کے بطور ابھر رہے ہیں:منوج سنہا

نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ بڑے خطرات کے بطور ابھر رہے ہیں:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »