• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ بڑے خطرات کے بطور ابھر رہے ہیں:منوج سنہا

نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ بڑے خطرات کے بطور ابھر رہے ہیں:منوج سنہا

by امت ڈیسک
18/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ دو بڑے خطرات کے طور پر ابھر رہے ہیں جن کا پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو موثر طریقے سے مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ایک با صلاحیت فورس ہے اور یہ فورس یونین ٹریٹری کے وقار و آبرو کے تحفظ کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں منعقدہ پولیس کی ایک پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ٹیکنالوجی دن بہ دن ترقی کر رہی ہے نارکو ٹیررزم اور نفسیاتی جنگ دو بڑے چلینجز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مل کر کام کرنا ہوگا’۔

مختلف محاذوں پر لڑنے کے لئے جموں وکشمیر پولیس کے لئے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر پولیس با صلاحیت فورس ہے اور اس نے یونین ٹریٹری کے وقار اور آبرو کے تحفظ کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران صورتحال میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اب یہاں کا عام آدمی پر سکون زندگی گذار رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘لیکن کچھ عناصر امن کو خراب کرنے کے لئے اپنا رول ادا کر رہے ہیں کیونکہ وہ غریب لوگوں کی خوشحال زندگی سے خوش نہیں ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس ایسے امن مخالف عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی اختیار کرنی چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ایک طرف ٹیررزم کے خلاف نبرد آزما ہے تو دوسری طرف امن و قانون کی صورتحال کوبر قرار رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا: ‘پولیس کو اس کے علاوہ دوسرے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سماجی جرائم اور عام پولیسنگ شامل ہیں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر پولیس ملک کی بہترین فورس ہے’۔منوج سنہا نے نوجوانوں کو مختلف کھیل سرگرمیوں کی طرف راغب کرانے میں پولیس کے وسیع پیمانے پر شروع کئے جانے والے سیوک ایکشن پروگرام کی سراہنا کی۔انہوں نے نئے پاس آﺅٹس سے مخاطب ہو کر کہا: ‘آپ کو یہ عہد لینا چاہئے کہ آپ ملی ٹینسی کے خلاف لڑیں گے’۔

انہوں نے ڈی ایس پی ہماریوں بٹ و دیگر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر اور پوری قوم ان بہادروں کی مرہون منت ہے جنہوں نے قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی ٹنسی کے خلاف جنگ میں جموں وکشمیر پولیس کے جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کو نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک آخری ملی ٹینٹ کو مار گرایا نہیں جاتا تب تک سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز کاسرچ آپریشن

Next Post

پولیس کو جدید ہتھیار سے لیس کیا جا رہا ہے : دلباغ سنگھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
پولیس کو جدید ہتھیار سے لیس کیا جا رہا ہے : دلباغ سنگھ

پولیس کو جدید ہتھیار سے لیس کیا جا رہا ہے : دلباغ سنگھ

مستقل امن کے بعد کشمیر سے افسپا ہٹایا جائے گا:راجناتھ سنگھ

فوج کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرے: راجناتھ سنگھ

آشش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

آشش کمار مشرا سرینگر کے نئے ایس ایس پی تعینات

وادی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں جاری

وادی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں جاری

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

بڈگام میں فرضی خاتون آئی اے ایس افسر گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »