• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لجینڈری سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی انتقال کر گئے

لجینڈری سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی انتقال کر گئے

by امت ڈیسک
23/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حیدرآباد: بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری لیفٹ آرم اسپنر بشن سنگھ بیدی کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہوگیا۔ وہ 77 سال کے تھے اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ انجو، بیٹا انگد اور بہو نیہا ہیں۔ 25 ستمبر 1946 کو امرتسر میں پیدا ہوئے بیدی نے بھارت کے لیے 21 سال کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلکتہ (اب کولکتہ) میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ 1979 تک بھارتی ٹیم کا اہم حصہ رہے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 266 وکٹیں حاصل کیں۔ جس میں 14 مرتبہ پانچ وکٹ اور ایک مرتبہ 10 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ بیدی نے اپنا آخری ٹیسٹ 1979 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

بائیں ہاتھ کے اسپن بولر نے 22 ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی کپتانی بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے دس ایک روزہ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ ستر کی دہائی میں بیدی ایراپلی پرسنا، سری نواس وینکٹاراگھون اور بھاگوت چندر شیکھر کے اسپن چوکری سے دنیا کے بلے باز خوف زدہ تھے۔ بھارت کی اس اسپن چوکری نے اکیلے ہی کئی میچوں کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔بیدی نے 1969-70 میں کولکتہ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں 98 رنز کے عوض سات وکٹ لیے تھے۔ یہ ایک اننگز میں ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی واحد نصف سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں 1976 میں بنائی تھی۔ انہوں نے انگلینڈ کے کاؤنٹی کلب نارتھمپٹن ​​شائر کے لیے بڑے پیمانے پر کھیلا۔ بشن سنگھ بیدی 1990 میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے دوران مختصر طور پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر بھی رہے۔

سابق کرکٹر سریش رینا نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ لیجنڈ، شری بشن سنگھ بیدی جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ کھیل پر ان کا اثر بہت زیادہ ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے لکھا کہ لیجنڈری اسپنر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ بیدی جی نہ صرف کرکٹ کی دنیا میں اپنی خدمات کے ذریعے ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے بلکہ چالاک باؤلنگ کے ماہر کے طور پر بھی جو پچ پر جادو بُن سکتے تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

Next Post

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

کپواڑہ میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا، تین دم توڑ گئے

کپواڑہ میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا، تین دم توڑ گئے

منوج سنہا نے رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا کی

منوج سنہا نے رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا کی

ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا

ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا

بہار میں درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ ،13ہلاک

بہار میں درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ ،13ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »