• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

by امت ڈیسک
23/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد:سائفر کیس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردیا گیا ہے۔ پاکستان کی ایک خصوصی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فرد جرم عائد کیا۔ حالانکہ سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے جرم سے انکار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت سے فرد جرم کی کارروائی روکنے کی اپیل کی تاہم عدالت نے فرد جرم روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا، عدالت کا کہنا تھا کہ آج کی تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی ہے، فرد جرم عائد کیا جاتا ہے۔

عدالت نے کیس سے جڑے گواہوں کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کیے ہیں، کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس سے قبل 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اس وقت پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا، پی ٹی آئی کے اعتراض کے بعد فردِ جرم کی تاریخ آج مقرر کی گئی تھی۔ اس موقع پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکہ کا ہاتھ ہے، تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سائفر کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کے مؤقف کی تردید کی جاچکی ہے۔

عمران خان سائفر کیس کی وجہ سے جیل میں ہیں، انہیں 5 اگست کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال اپریل میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے عمران خان کے خلاف 150 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مغل شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی

Next Post

لجینڈری سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی انتقال کر گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
لجینڈری سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی انتقال کر گئے

لجینڈری سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی انتقال کر گئے

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

کپواڑہ میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا، تین دم توڑ گئے

کپواڑہ میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا، تین دم توڑ گئے

منوج سنہا نے رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا کی

منوج سنہا نے رام نوامی کے موقع پر جموں میں ماتا بھدر کالی مندر میں پوجا کی

ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا

ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »