• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ :ماہ اکتوبر تک 425 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

by امت ڈیسک
01/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 242 مقدمے درج کرکے 425 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو ضبط بھی کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کا شکنجہ کسنے کے نتیجے میں ضلع میں حالیہ مہینوں کے دوران منشیات فروشی سے متعلق مقدموں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے ماہ اکتوبر کے اختتام تک این ڈی پی ایکٹ کے تحت منشیات فروشی سے متعلق 242 کیس درج کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقدموں میں 425 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 69 انتہائی مطلوب منشیات فروش ہیں جن پرپی ٹی آئی این ڈی پی ایس / پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ سال رواں کے دوران اب تک 7 ایسے مقدمے درج کئے گئے جن کے تحت جائیدادوں کو ضبط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ جائیدادوں میں 3 مکان، 3 گاڑیاں اور 1.2کروڑ روپیے نقد شامل ہیں۔موصوف ترجمان نے سال رواں کے ماہ اکتوبر کے اختتام تک ضبط شدہ منشیات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 2.670 کلو براﺅن شوگر بر آمد کیا جس کی بلیک مارکیٹ میں قمیت3.47 کروڑ روپیے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ضلع میں 4.527 کلو ہیرائن بر آمد کی گئی جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 6.33 کروڑ روپیے ہے اسی طرح ضلع میں 11.808 کلو چرس بر آمد کیا گیا جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 59.04 لاکھ روپیے ہے۔بیان کے مطابق ضلع میں اب تک 198.692کلو فکی بر آمد کی گئی جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت1.29 کروڑ روپیے ہے۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ضلع میں 1.13 کروڑ روپیے نقدی بر آمد کیا جبکہ اس سلسلے میں 31 گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ منشیات بشمول گاڑیاں اور نقدی کی کل رقم 12 کروڑ 68 لاکھ 4 ہزار روپیے ہے۔بارہمولہ پولیس نے لوگوں سے معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری مہم کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔( یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ سیکورٹی سخت، اعلیٰ سطحی میٹنگیں

Next Post

دلباغ سنگھ کے پانچ سالہ دور میں 1055عسکریت پسند مارے گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

دلباغ سنگھ کے پانچ سالہ دور میں 1055عسکریت پسند مارے گئے

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

وادی میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا : ایل جی منوج سنہا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

رام بن سڑک حادثہ میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت

اونتی پورہ میں رہائشی مکان منسلک

اونتی پورہ میں رہائشی مکان منسلک

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر:10 نومبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »