• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

وادی میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا : ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
02/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں منعقدہ یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا مجموعی طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ باقی رہ گئے سرگرم عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز میں سرعت لانے کی خاطر خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حفاظتی اداروں اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران منوج سنہا نے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے حالیہ حملوں کے تناظر میں جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں کی نقل وحرکت سے متعلق ایڈوائزری کو مزید مستحکم کرنے کی تاکید کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، داخلہ سیکریٹری آ ر کے گوئل، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار، پولیس چیف آر آر سوین، اے ڈی جی پی وجے کمار ، کور کمانڈر راجیو گھائی ، سپیشل ڈی جی سی آر پی ایف ، آئی جی بی ایس ایف، آئی جی جموں اور خفیہ اداروں سے وابستہ آفیسران بھی موجود تھے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران نو منتخب پولیس سربراہ آر آر سوین نے پار پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ایل جی منوج سنہا کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس سربراہ نے حالیہ حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے حوالے سے بھی تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران کور کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کی صورتحال اور دارندازی کے خلاف اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں پوری تفصیل سے روشناس کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کوبہتر بنانے پر ان کی ستائش کی۔
ایل جی نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ عسکریت پسندی کو فروغ دینے اور امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی اپنائی جانی چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ منوج سنہا نے چھٹی پر گھر جانے کے دوران پولیس اہلکاروں کے لئے ایڈوائزری اور ایس او پیز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے حالیہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی فورسز کو تلقین کی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن حالات میں کسی کو بھی رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے میٹنگ کے دوران کہاکہ ہر زندگی قیمتی ہے خواہ کوئی شہری ہو ، پولیس اہلکار یا غیر مقامی باشندہ جو یہاں پر روزی روٹی کمانے کی خاطر آتے ہیں ان کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ باقی رہ گئے عسکریت پسندوں کا جلد از جلد صفایا کیا جائے تاکہ یوٹی میں پوری طرح سے امن و امان کی فضا قائم ہو سکے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دلباغ سنگھ کے پانچ سالہ دور میں 1055عسکریت پسند مارے گئے

Next Post

رام بن سڑک حادثہ میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

رام بن سڑک حادثہ میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت

اونتی پورہ میں رہائشی مکان منسلک

اونتی پورہ میں رہائشی مکان منسلک

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر:10 نومبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

سرینگر میں دو جنگجو ساتھی گرفتار: پولیس

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند اصغر کی خودکشی سے موت:نفسیاتی عوارض میں گوناگوں اضافے کے باعث عوامل کا تدارک نہیں کیا گیا تو دنیا میں کوئی ذی حس نہیں بچے گا

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند اصغر کی خودکشی سے موت:نفسیاتی عوارض میں گوناگوں اضافے کے باعث عوامل کا تدارک نہیں کیا گیا تو دنیا میں کوئی ذی حس نہیں بچے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »