• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ سیکورٹی سخت، اعلیٰ سطحی میٹنگیں

جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ سیکورٹی سخت، اعلیٰ سطحی میٹنگیں

by امت ڈیسک
01/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے پیش نظروادی کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید چوکنا بھی رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سری نگرسمیت وادی کے باقی اضلاع میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکار سکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔پائین شہر کے حساس علاقوں میں بھی ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر رہے ہیں۔کسی بھی امکانی حملے کو ناکام بنانے کی خاطر شہر بھر میں رات کا گشت تیز کیا گیا جبکہ اہم شاہراوں پر اضافی نفر ی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عید گاہ میں پولیس آفیسر پر حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر پائین شہر میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش کی گئی ہے اور بہت جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیاں، کولگام ، اننت ناگ اور پلوامہ میں بھی سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونین کے خلاف پوری وادی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔علاوہ ازیں پولیس اہلکاروں پر حملوں کے بعد سری نگر میں سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سرگرم ملی ٹینٹوں اور حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز میں مزید شدت لانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مارے گئے پولیس اہلکار کی سات بیٹیاں غم میں نڈھال

Next Post

بارہمولہ :ماہ اکتوبر تک 425 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ :ماہ اکتوبر تک 425 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

دلباغ سنگھ کے پانچ سالہ دور میں 1055عسکریت پسند مارے گئے

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

وادی میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا : ایل جی منوج سنہا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

رام بن سڑک حادثہ میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت

اونتی پورہ میں رہائشی مکان منسلک

اونتی پورہ میں رہائشی مکان منسلک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »