• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

ایس آئی اے نے سرینگر کے دو افراد کیخلاف چارج شیٹ دائر کی

by امت ڈیسک
07/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس ائی اے) نے پیر کے روز سرینگر کے رہنے والے دو افراد اور پاکستان میں مقیم ایک شخص کے خلاف سرینگر کی ایک عدالت میں ٹرر فنڈنگ معاملے میں چارج شیٹ دائر کی ہے۔

پیر کی شام ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم دانش احمد کول اور فیضان اشتیاق جو دونوں سرینگر کے رہنے والے ہیں، اور پاکستان میں مقیم عسکریت پسند ہینڈلر محمد فاروق عبدالعزیز کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش کے تحت سعودی عرب اور مسقط عمان سے فنڈز اکٹھا کرنے میں ملوث پائے گئے۔جمع شدہ فنڈز جموں و کشمیر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کی حمایت کے لیے خرچ کیے گئے تھے۔

ایجنسی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ تفتیش کے بعد، ملزمان کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کیے گئے اور ان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کے بعد چارج شیٹ نامزد عدالت سرینگر میں دائر کی گئی۔واضح رہے کہ اس معاملے میں ایک اور فرد حماد فاروق ترمبو کے خلاف پہلے ہی عدلت میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔

ایجنسی نے اپنے بیان میں مزید دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ غیر ملکی سرزمین سے جمع کی گئی رقم کو بعد میں بینکنگ چینلز/منی ایکسچینج کے ذریعے کشمیر بھیجا گیا اور دہشت گردی/علیحدگی پسندی کو برقرار رکھنے کے لیے مارے گئے یا سرگرم عسکریت پسندوں کے خاندان کے افراد کے بینک کھاتوں میں جمع کرایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے یہ رقم بنیادی طور پر او جی ڈبلو حماد فاروق ترمبو کے اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئی۔
ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے رہنے والے دانش احمد کول اور فیضان اشتیاق طویل عرصے سے گرفتاری سے بچ رہے تھے اور ایس آئی اے نے ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کیا تھا اور اس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا اور آج مقررہ وقت کے اندر ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں ایل او سی کے قریب ڈیوٹی کے دوران فوجی کی موت

Next Post

ودھی کمار نئے آئی جی کشمیر تعینات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
ودھی کمار نئے آئی جی کشمیر تعینات

ودھی کمار نئے آئی جی کشمیر تعینات

وادی خاص کرڈاون ٹاون میں انٹرنیٹ پر وقتی پابندی، صارفین راشن گھاٹوں سے راشن حاصل کرنے سے بھی محروم

پلوامہ کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل

ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے:عمر عبداللہ

عمرعبدللہ نے امرناتھ سڑک کی تعمیر پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

آلوچی باغ سرینگرمیں آتشزدگی، 3 رہاشی مکان خاکستر

آلوچی باغ سرینگرمیں آتشزدگی، 3 رہاشی مکان خاکستر

جموں میں کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت

جموں میں کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »