• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مارے گئے عسکریت پسند اقلیتوں پر حملوں میں ملوث تھے : پولیس

مارے گئے عسکریت پسند اقلیتوں پر حملوں میں ملوث تھے : پولیس

by امت ڈیسک
17/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کولگام :ڈی آئی جی جنوبی کشمیرکولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے سامنو گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جمعرات کی سہہ پہر کو شروع ہونے والا انکاؤنٹر جمعہ کی دوپہر کو لشکر طیبہ سے وابستہ 5 مقامی جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے پر اختتام پذیر ہوا۔

جنوبی کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) رئیس بٹ نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملیٹنٹوں کی نقل و حمل کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے جمعرات کو کولگام کے سومنو گاؤں جو دمہال ہانجی پورہ پولیس اسٹیشن کے حد اختیار میں آتا ہے، کو محاصرے میں لیکر مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور کچھ رہائشی مکانوں میں چھپے لشکر طیبہ سے وابستہ 5 عسکریت پسند مارے گئے’۔
انہوں نے مہلوک جنگجوؤں کی شناخت سمیر احمد شیخ ساکن شوپیاں، دانش احمد ٹھوکرساکن شوپیاں، عبید پڈر ساکن شوپیاں، حنظلہ شاہ ساکن شوپیاں اور یاسر بٹ ساکن کولگام کے بطور کی ہے۔
موصوف ڈی آئی جی نے بتایا کہ مہلوکین کی تحویل سے 4 اے کے سیریز رائفلیں،2 پستول، 4 گرینیڈ اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک کامیاب آپریشن تھا کیونکہ یہ عسکریر پسند اقلیتی فرقے کے لوگوں پر ہونے والے کئی حملوں میں ملوث تھے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ عسکریت پسند سال گذشتہ کے ماہ اپریل میں شوپیاں کے توٹی گام میں سونو پنڈت پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے،شوپیاں کے ہی بٹی گنڈ علاقے میں اقلیتی فرقے کی پکٹ پر ہونے والے حملے میں بھی یہ ملوث تھے، کیگام میں ایک کارڈن پارٹی پر حملے میں بھی ملوث تھے اور گاگرن میں سال رواں کے ابتدا میں غیر مقامی مزدوروں پر حملے بھی ان کا ہاتھ تھا’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے مارے جانے سے یہاں عسکریت پسند انفراسٹکرچر کو بڑا دھچکا لگا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ہم آئند بھی مزید کامیابیوں کی امید کرتے ہیں۔

اس موقع پر فوج کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس نے سومنو گاؤں کا محاصرہ کیا اور مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران طرفین کے دوران گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘زائد از چوبیس گھنٹوں تک چلنے والے اس انکاؤنٹر کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 5 سخت گیر دہشت گردوں کو مار گرایا گیا’۔انہوں نے کہا کہ ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی کھیپ بر آمد کی گئی۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ سومنو میں جمعرات کی سہہ پہر کو شروع ہونے والے انکاؤنٹر کو رات کو تاریکی کے پیش نظر معطل کیا گیا تاہم سیکورٹی فورسز نے اس دوران محاصرے کو سخت ٹائٹ رکھا۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے صبح کی روشنی کی پہلی کرن کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ دوباری شروع ہوا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری صحافی فہد شاہ کو ملی ضمانت

Next Post

جموں کشمیر ملازمین کے جی پی فنڈ کیلئے 500 کروڑ روپے کی منظوری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
جموں کشمیر ملازمین کے جی پی فنڈ کیلئے 500 کروڑ روپے کی منظوری

جموں کشمیر ملازمین کے جی پی فنڈ کیلئے 500 کروڑ روپے کی منظوری

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

این آئی اے نے پونچھ میں زیر سماعت عسکریت پسند معاون کی جائیدادیں منسلک کی

جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

17 ہزار قبائلی مستحقین کو پانچ مرلہ زمین ملے گی :ایل جی

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

منشیات مخالف مہم کےلیے بارہمولہ پولیس سرگرم

ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

ریاسی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسکول ٹیچر معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »