امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ، 23 نومبر:بارہمولہ پولیس نے جعلی شادیاں انجام دینے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولس چوکی میرگنڈ کو غلام محمد بھٹ ولد محمد شریف بھٹ ساکنہ دیسہ ڈوڈہ حال سری نگر کی طرف سے ایک درخواست موصول ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسے محمد قاسم بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ گنڈ ابراہیم، تریکولبل پٹن نے شادی کروانے کا جھانسہ دے کر مذکورہ جعلساز کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم ادا کی اور رقم واپس مانگنے پر مذکورہ ملزم نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
اس سلسلے میں تھانہ پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس چوکی میرگنڈ کی پولیس پارٹی حرکت میں آگئی اور سرتوڑ کوششوں کے بعد ملزم محمد قاسم بھٹ اور اس کے ساتھی بھائی نثار احمد بھٹ کو فوری مقدمہ میں گرفتار کرکے تھانہ پٹن منتقل کردیا گیاجہاں وہ اس وقت زیر حراست ہیں۔اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔










