• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

by امت ڈیسک
30/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ :محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے وادی میں جمعرات کو بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشگوئی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں وادی میں 10 دسمبر تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں یکم اور 2 دسمبر کو موسم جزوی یا کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ 3 دسمبر کو موسم کلی طور ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ برفباری کے باعث سنتھن ٹاپ سمیت تاریخی مغل روڑ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

برفباری کے باعث جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کوکرناگ اور صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کی انتظامیہ نے احتیاطی طور سنتھن کشتواڑ اور مرگن ٹاپ مڑواہ رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے معطل کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے مذکورہ شاہراہوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ لیا کہ دونوں سڑکوں کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے جزوی طور معطل کر دیا گیا تاکہ لوگوں کی جان اور مال کو تحفظ فراہم ممکن ہو سکے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں یکم دسمبر تک شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں اس میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برف باری کے نتیجے میں مغل روڈ، زوجیلا، سنتھن ٹاپ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں مزید بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این آئی ٹی، اسلامیہ کالج میں آج تمام سرگرمیا رہیں گی بند

Next Post

ایل جی کی اسکاوٹس اینڈ گائڈز اور افسران کیساتھ گفتگو کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
ایل جی کی اسکاوٹس اینڈ گائڈز اور افسران کیساتھ گفتگو کی

ایل جی کی اسکاوٹس اینڈ گائڈز اور افسران کیساتھ گفتگو کی

ہندواڑہ میں آگ کی واردات، سبزی منڈی میں چھ دکانیں خاکستر

ہندواڑہ میں آگ کی واردات، سبزی منڈی میں چھ دکانیں خاکستر

جموی لیڈرچودھری لال سنگھ گرفتار: آخر معاملہ کیاہے؟

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی جائیداد قرق

پولیس حضرت محمد (ص) کی عزت و احترام کرتی ہے : ڈی جی پی

پولیس حضرت محمد (ص) کی عزت و احترام کرتی ہے : ڈی جی پی

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »