• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پولیس حضرت محمد (ص) کی عزت و احترام کرتی ہے : ڈی جی پی

پولیس حضرت محمد (ص) کی عزت و احترام کرتی ہے : ڈی جی پی

by امت ڈیسک
30/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر، کسی بھی قسم کے ایسے ویڈیوز، ٹیکسٹ یا آڈیوز جو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے یا امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے کے باعث ہوں، پوسٹ کرنے والوں کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے پوسٹوں کو شئیر کرنے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس کسی بھی شرپسند عنصر کو کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔
آر آر سوین نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس حضرت محمد (ص) کی عزت و احترام کرتی ہے اور ہم کسی بھی صورت میں آپ (ص) کے وقار کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں ہم نے اس سلسلے میں پولیس کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایک نتیجے پر پہنچ گئے ہیں’۔
آر آر سوین کا کہنا تھا کہ ‘سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت ایک ایسا قانون لایا جائے گا جس کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے قابل اعتراض مواد ویڈیوز، آڈیوز جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے، امن و قانون کی صورتحال میں خلل ڈالنے اور دہشت گردی اور علحیدگی پسندی کو فروغ دینے کے باعث ہوں، کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی انجام دی جائے گی’۔

سوین نے کہا کہ ایسے مواد کو شیئر کرنے والے کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر کسی کو کسی نے قابل اعتراض پوسٹ بھیج دیا تو اس کو چاہئے کہ وہ فوری طور نزدیکی پولیس اسٹیشن پر جا کر اس کو رپورٹ کریں بصورت دیگر اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی’۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خود ایسے پوسٹ کو شیئر کرے گا تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی کیونکہ ایسا کرنے سے لوگوں کے دل مجروح ہوجاتے ہیں اور امن و قانون کی صورتحال میں خلل پڑ جاتا ہے۔
موصوف ڈی جی پی نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس حضرت محمد (ص) کی عزت و احترام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘جموں وکشمیر پولیس کسی بھی شر پسند عنصر کو کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم عوام س گذارش کرتے ہیں کہ وہ شر پسندوں کے مکروہ عزائم سے باخبر رہیں اور پولیس کو اپنی ذامہ داری نبھانے کے لئے تعاون فراہم کریں’۔آر آر سوین نے کہا کہ مذہبی روا داری اور بھائی چارہ کشمیر کی شان ہے۔

انہوں نے کہا کہ’کچھ لوگ سازش کرکے اپنی روٹی سینکنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں ایسے سازشی عناصر سے ہوشیار رہنا چاہئے اور مذہبی روا داری کی ثقافت کو ختم نہیں ہونے دیا جانا چاہئے’۔ ان کا کہنا تھا کہ این آئی ٹی معاملے میں پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا ہے اور اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
آر آر سوین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے جو نوجوان جموں وکشمیر سے باہر ملک کی دوسری ریاستوں میں قیام پذیر ہیں، ان کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں موصوف پولیس سربراہ نے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس قانون کی محافظ ہے، قانون کے پہیے اس لحاظ سے چلیں گے کہ اگر کوئی خاص کارروائی جان بوجھ کر بدنیتی سے کی جائے جو پھر جانی نقصان، حملے یا املاک کے نقصان کا باعث بن جائے تو اس کے پیچھے کار فرما سیاسی جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی جائیداد قرق

Next Post

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ

این آئی ٹی سرینگر :قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کرنے والے طالبعلم کیخلاف کیس درج

این آئی ٹی سری نگر میں سرمائی تعطیلات کا اعلان، طلبا کو ہوسٹل خالی کرنے کی ہدایت

یکم دسمبر سے کشمیر صوبے کے ڈگری کالجز میں آن لائن کلاسز کا انعقاد ہوگا:سیکرٹری اعلی تعلیم

یکم دسمبر سے کشمیر صوبے کے ڈگری کالجز میں آن لائن کلاسز کا انعقاد ہوگا:سیکرٹری اعلی تعلیم

پونچھ کے دیگوار سیکٹر میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز

پلوامہ میں جاری جھڑپ میں جنگجو مارا گیا

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی:  سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

زرعی یونیورسٹی گاندربل میں مبینہ نعرے بازی: سات کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »