امت نیوز ڈیسک //
شہر سرینگر میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ زنپہ کدل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں چھ دکانیں اور دو کمرے جل کر خاکستر ہوگئے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں آج صبح سویرے آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم چھ دکانوں اور دو رہائشی کمروں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ ایک دکان سے لگی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے مزید پانچ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں شاپنگ لائن کی چھت اور کمروں کی چھت مکمل طور پر جل گئی، اس کے علاوہ گھریلو سامان، کپڑے اور دیگر سامان بھی آگ سے جل کر تباہ ہوگیا۔










