• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

جامع مسجد نویں جمعہ بھی نمازوں کے لیے بند

by امت ڈیسک
08/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:تاریخی جمعہ مسجد سرینگر میں آج مسلسل نویں جمعہ بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر جامع مسجد کا مرکزی دروازہ نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور جامع کے گرد ونواح میں پولیس، سی آر پی اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔ انجمن اوقاف کے مطابق حکام نے انہیں مطلع کیا کہ وہ مسجد کا دروازہ نہ کھولیں کیونکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں میر واعظ کی رہائی کے بعد یہ نواں جمعہ ہے جب حکام کی جانب سے نماز جمعہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

میر واعظ محمد عمر فاروق جو کہ چار سال کے طویل عرصہ کے بعد سمتبر کے آخری ہفتہ میں رہا کیے گئے تھے کو بھی جامع مسجد میں وعظ وتبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں اپنے گھر واقع نگین سرینگر سے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگرچہ اس حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر اسرائیل کے خلاف احتجاج اور فلسطین کے تئیں یکجہتی کے طور پر مظاہرے ہونے کے خدشے کے پس منظر میں اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ایسے میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ جماعت حریت کانفرنس کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے فلسطین اسرائیل تنازعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردار نبھائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اپنی پارٹی تمام الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑے گی: الطاف بخاری

Next Post

پولیس اہلکاروں، افسران کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
سنجے شرما کی ہلاکت کے پیچھے عسکریت پسند اونتی پورہ انکاؤنٹر میں مارا گیا : اے ڈی جی پی

پولیس اہلکاروں، افسران کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

جموں میں اسکولوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان

عمر عبداللہ نے مہلوک پولیس انسپکٹر مسرور  کو خراج عقیدت پیش کیا

عمر عبداللہ نے مہلوک پولیس انسپکٹر مسرور کو خراج عقیدت پیش کیا

آہوں اور سسکیوں کیساتھ پولیس آفیسر سپرد خاک

آہوں اور سسکیوں کیساتھ پولیس آفیسر سپرد خاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »