• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

اپنی پارٹی تمام الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑے گی: الطاف بخاری

by امت ڈیسک
08/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ: بانڈی پورہ کے نیو بس اسٹینڈ میں جمعرات کے روز جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق جلسے میں 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔یوں 2019 کے بعد بانڈی پورہ میں منعقد ہونے والا یہ اپنی نویت کا پہلا سیاسی جلسہ تھا،جس میں اتنی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جلسے میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینیئر رہنماوں نے شرکت کی۔ اپنی پارٹی کے ورکرز اور جلسے میں آئے ہوئے ہزاروں افراد نے ان لیڈران کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ان لیڈران میں پارٹی کے صدر الطاف بخاری، محمد دلاور میر، جنید عظیم متو، پارٹی کے نائب صدر اور سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید ، امتیاز پرے اور دیگر کئی لیڈران شامل ہوئے۔اپنے خطاب میں عثمان مجید نے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی تیاریوں کے لئے بہت کم وقت ملنے کے باوجود لوگوں نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ دراصل لوگ سمجھ گئے ہیں کہ دہائیوں تک سرکار میں رہنے اور لوگوں کا بھاری منڈیٹ حاصل ہونے کے باوجود سابقہ پارٹیوں نے کس طرح کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا ہے جب نئی پارٹیوں اور لیڈران کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کی بنیاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور امن قائم کرنے کے لیے ہوئی ہے۔وہیں اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر دلاور میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والے پارلیمانی چناؤ میں سید الطاف بخاری شمالی کشمیر سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے ہمیشہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کی بات کی ہے۔ان کے مطابق پارٹی میں آئے روز لوگ شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی دونوں خطوں میں کافی مضبوط ہے۔

وہیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر لیڈران نے بھی کشمیر کی تعمیر وترقی اور سابقہ جماعتوں خصوصاً نیشنل کانفرنس کی سابقہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی جماعت روز اول سے کشمیریوں سے دھوکہ کرتی آئی ہے۔

دریں اثنا نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الطاف بخاری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اپنی پارٹی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی چناؤ میں پارٹی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور اپنی پارٹی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جو بھی اپنی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔جموں وکشمیر اسمبلی میں ریزرویشن بل لوک سبھا میں پاس ہونے کے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے این سی اراکین ممبر پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ ان بلوں کے احتجاج میں این سی کے اراکین پارلیمنٹ کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دفعہ 370 کی منسوخی کا معاملہ :سپریم کورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی

Next Post

جامع مسجد نویں جمعہ بھی نمازوں کے لیے بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
Next Post
جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

جامع مسجد نویں جمعہ بھی نمازوں کے لیے بند

سنجے شرما کی ہلاکت کے پیچھے عسکریت پسند اونتی پورہ انکاؤنٹر میں مارا گیا : اے ڈی جی پی

پولیس اہلکاروں، افسران کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

مہوا موئترا کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

جموں میں اسکولوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان

عمر عبداللہ نے مہلوک پولیس انسپکٹر مسرور  کو خراج عقیدت پیش کیا

عمر عبداللہ نے مہلوک پولیس انسپکٹر مسرور کو خراج عقیدت پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »