• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آہوں اور سسکیوں کیساتھ پولیس آفیسر سپرد خاک

آہوں اور سسکیوں کیساتھ پولیس آفیسر سپرد خاک

by امت ڈیسک
08/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہوئے پولیس آفیسر مسرور احمد وانی کو پُرنم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس آفیسر کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس سے قبل ضلع پولیس لائنز سرینگر میں ایک تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں اے ڈی جی پی ، آئی جی کشمیر سمیت پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینیئر آفیسران نے شرکت کی۔
بتادیں کہ سرینگر کے عید گاہ علاقے میں 29 اکتوبر کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے مذکورہ پولیس آفیسر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ پولیس انسپکٹر اس حملے میں شدید زخمی ہوگئے اور 40 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کو دہلی کے ایمز ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
اطلاعات کے مطابق 40 روز قبل عیدگاہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی پولیس آفیسر مسرور احمد وانی جمعرات کے روز ایمز نئی دہلی میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
نامہ نگار نے بتایا جمعے کی صبح پولیس آفیسر کی لاش خصوصی طیارے کے ذریعے سرینگر پہنچائی گئی اور وہاں سے نعش کو ضلع پولیس لائنز سرینگر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع پولیس لائنز سرینگر میں پولیس آفیسر کی تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں اے ڈی جی پی وجے کمار، آئی جی کشمیر ودھی کمار بردھی کے علاوہ سینئر پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی۔
انہوں نے ترنگے سے لپٹے شہید پولیس آفیسر کی جسد خاکی پر پھول نچھاور کئے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔تعزیتی گلباری تقریب کے بعد شہید پولیس آفیسر کی لاش جوں ہی اس کے آبائی علاقے عید گاہ پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا، خواتین سینہ کوبی کرنے لگی اور پورا علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد سہ پہر سینئر پولس آفیسران کی موجودگی میں شہید پولیس آفیسر کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار، آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی ، ایس ایس پی سرینگر اور دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
سہ پہر کے قریب ہلاک پولیس اہلکار کو آہوں اور سسکیوں کے بیچ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے اس موقع پر بتایا کہ مسرور احمد وانی شریف النفس پولیس آفیسر تھے اور وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شہید پولیس آفیسر ہمیشہ غریبوں کے لئے اپنے آپ کو وقف رکھتے تھے اور ان کی جدائی سے پورے علاقے میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ نے مہلوک پولیس انسپکٹر مسرور کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

بٹہ مالو میں آگ کی ہولناک واردات ، چھ دکانیں جل کر خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
بٹہ مالو میں آگ کی ہولناک واردات ، چھ دکانیں جل کر خاکستر

بٹہ مالو میں آگ کی ہولناک واردات ، چھ دکانیں جل کر خاکستر

مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

شدید سردی کی لہر جاری ،منفی 4.6ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج

جہلم سٹیڈیم کا نام ‘جنرل بپن راوت سٹیڈیم’ رکھا گیا

جہلم سٹیڈیم کا نام 'جنرل بپن راوت سٹیڈیم' رکھا گیا

کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

دفعہ 370پر میچ فکسنگ تو نہیں ہوئی ہے: محبوبہ مفتی

یوٹی کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

پولیس افسر مسرور وانی کا قتل انسانیت اور کشمیریت کا قتل : رویندر رینہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »