امت نیوز ڈیسک //
سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی اور ان میں موجود سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بٹہ مالو میں ایک منزلہ شاپنگ کمپلکس میں کم از کم چھ دکانوں کو آگ لگنے سے نقصان پہنچاجس کے بعد محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
مزید برآں، واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اہلکار نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔











