• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

کسی بھی صورت میں ہار ماننے والا نہیں: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
12/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ہار ماننے والوں میں نہیں، تاہم انہوں نے چند دنوں کے لیے عارضی طور پر رہبانیت اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ عمر عبداللہ کا یہ بیان گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی کے حق میں دیے گئے فیصلے اور آج دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی طلاق کی عرضی کو مسترد کیے جانے کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

سوشل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے ہوئے عمر عبد اللہ کا کہنا تھا کہ ’’کسی نے کہا ہے کہ یہ معنیٰ نہیں رکھتا کہ آپ پر کتنے مصائب آئے بلکہ آپ کتنے مصائب برداشت کر سکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں؟‘‘ ایکس پر انہوں نے مزید کہا: ’’گزشتہ دو روز (میرے لئے) ذاتی طور پر بھی اور پیشہ ورانہ طور پر بھی کافی مایوس کن رہے ہیں، لیکن میں ہار ماننے یا پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں۔‘‘عمر عبداللہ نے ایکس پر اپنی طویل تحریر میں عارضی رہبانیت کا بھی اعلان کرتے ہوئے لکھا: ’’یہ سال کا وہ وقت ہے جو میں اُن کے ساتھ گزارتا ہوں جو میری زندگی میں کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ تر و تازہ ہونے، واپس اپنی توانائی حاصل کرنے کے لیے کچھ وقت کے لیے، چند ہفتوں کے لیے میں فی الحال عارضی طور آف گرڈ (رہبانیت اختیار کر) رہا ہوں۔‘‘ عمر مزید لکھتے ہیں: ’’میں چند ہفتوں کے لیے رہبانیت اختیار کر رہا ہوں۔ تاکہ نیا سال 2024 جو بھی مشکلات و مصائب یا چیلنجز لیکر آئے یا کم از کم جموں کشمیر میں ہونے والے دو انتخابات کے لیے خود کو تیار اور تازہ رکھوں، جد و جہد جاری رکھ سکوں۔‘‘ یاد رہے کہ عمر عبداللہ کرسمس تقریباً ہر برس اپنی والدہ کے ساتھ مناتے ہیں، جو عام طور پر لندن میں ہی مقیم رہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عمر نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی شروعات 2006 میں ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون (المعروف ریمبو) کی ایک فلم کے لئے گئے ڈائیلاگ سے کی تھی۔ گزشتہ روز بھی عمر نے اپنی پوسٹس اور لائی ویڈیوز میں فیض احمد فیض کا منظوم کلام ’’دل نا امید تو نہیں، نہ کام ہی تو ہے۔۔۔ لمبی ہے غم کی شام، مگر شام ہی تو ہے‘‘ کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ جہاں گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نہ صرف آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مرکزی سرکار کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا وہیں الیکشن کمیشن کو یہ حکم بھی دیا تھا کی آئندہ برس ستمبر مہینے کی 30 تاریخ سے قبل جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرائیں اور مرکز کو ہدایت دی کی وہ اپنے عہد کے مطابق جلد از جلد جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کریں۔ وہیں آج دہلی ہائی کورٹ نے عمر کو ان کی اہلیہ پائل سے طلاق کی گزارش کی درخواست کو بھی نامنظور کر دیا”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پتہ نہیں بی جے پی کو نہرو کے خلاف اتنا "زہر” کیوں ہے: فاروق عبداللہ

Next Post

بانڈی پورہ میں خاتون سمیت منشیات فروش گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بانڈی پورہ میں خاتون سمیت منشیات فروش گرفتار

بانڈی پورہ میں خاتون سمیت منشیات فروش گرفتار

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ کی طلاق کی درخواست مسترد

جموں کشمیر میں خواتین کو ریزرویشن دینےکا بل لوک سبھا میں منظور

جموں کشمیر میں خواتین کو ریزرویشن دینےکا بل لوک سبھا میں منظور

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں کشمیر میں امن لوٹ آیا، ہڑتال، پتھربازی قصہ پارینہ : ایل جی

رمضان ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل ،مزید انکوائری کا حکم جاری

جموں کشمیر میں پانچ میڈی سینٹر قائم کیے جائیں گے : وزارت صحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »