امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک): دہلی ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ان کی بیوی پائل عبداللہ سے طلاق دینے سے انکار کر دیا۔ جسٹس سنجیو سچدیوا کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے فیملی کورٹ کے ایک حکم کے خلاف عمر عبداللہ کی دائر کی گئی اپیل کو ’’نا قابل قبول‘‘ تصور کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔
ہائی کورٹ نے فیملی کورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ عدالت کو فیملی کورٹ میں کوئی کمزوری محسوس نہیں ہوئی جس کی وجہ سے کورٹ اس فیصلے کو بدل دے۔ یاد رہے عمر عبداللہ نے فیملی کورٹ سے طلاق کی اپیل کی تھی جسے فیملی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں عمر عبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا”۔







