• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جب بھی اسمبلی الیکشن ہوگا ‘ میں لڑوں گا :فاروق عبداللہ

دلی کو کشمیریوں کے احساسات کو سمجھنا ہوگا: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
13/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ نئی دلی نے جموں وکشمیر کو اپنے غلط اور غیر سنجیدی پالیسی سے جہنم بنا ڈالا ہے اور حکومت کو اس تاریخی ریاست کے عوام کے احساسات اور جذبات کا کوئی خیال نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے لوک سبھا کے احاطے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”جموں و کشمیر کیلئے کچھ نہیں چھوڑا گیا ہے، آپ (مرکزی حکومت) واقعی اسے جہنم میں لے جا رہے ہیں، ’جنت‘ کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ مجھے بتائیں کہ جنت کے کے کیا کیا جا رہا ہے؟ ہر جگہ الیکشن ہو رہے ہیں، ہمارا کیا قصور ہے کہ یہاں نہیں ہو رہا؟ اور کون سی ریاست؟ اسے یوٹی میں تبدیل کر دیا گیا؟ کیا آپ نے اسے جہنم نہیں بنا دیا؟ آپ کہتے ہیں کہ ملی ٹنسی کو ختم کر دیا گیا ہے، لیکن کیا ایسا ہے؟… آپ ہمارا دل نہیں جیت رہے ہیں۔“

وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی پچھلی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز کو کشمیریوں کے دل جیتنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ مرکز اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان اعتماد پیدا ہو۔” انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے صاف کہہ دیا کہ آپ کو ہم پر بھروسہ نہیں ہے اور ہمیں آپ پر بھروسہ نہیں ہے۔ تو ہم یہ اعتماد کیسے قائم کریں گے؟ وزیر اعظم نے جواب دیا کہ ’دل کی دوری اور دلی کی دوری کو دور کرنا ہے۔‘ لیکن اس میں فاصلہ ہے جو آج تک کم کیا گیا؟یہ ہمارا قصور نہیں ہم کھڑے ہیں اور اس ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کسی دوسرے ملک کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے لیکن کم از کم جموں وکشمیر کے عوام کی عزت تو کرو، کشمیری عوام کے دل جیتنے کی کوشش کرو۔اگر انہیں (مرکز) کو جہنم سے جنت بنانا ہے، تو انہیں لوگوں کو سمجھنا ہوگا۔“

وزیر داخلہ کی طرف دفعہ370کے اطلاق کیلئے جواہر لعل نہرو کو ذمہ دار قرار دینے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے دفعہ کا اطلاق عمل میں لایا گیا اُس وقت جواہر لعل نہرو امریکہ میں تھے اور مرکزی وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بھگوا نظریہ رکھنے والے اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی سیاما پرساد مکھرجی سابقہ ریاست کو خصوصی آئینی مراعات کے عمل میں شامل تھے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بمنہ اور صنعت نگر کے فلائی اوورز کو سال نو کے وسط تک عوام کے نام وقف کیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

Next Post

سائفر کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
مجھے مردہ سمجھ کر شوٹر چلا گیا: عمران خان

سائفر کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد

پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی بڑی کوتاہی

پارلیمنٹ سیکورٹی چوک معاملہ :کمیٹی تشکیل

وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج

اپوزیشن کے پندرہ رکن پارلیمان دونوں ایوانوں سے معطل

اپوزیشن کے پندرہ رکن پارلیمان دونوں ایوانوں سے معطل

*لولاب کپواڑہ میں ریچھ کے حملے سے خاتون شدید زخمی*

اوڑی میں ریچھوں نے دو درجن بھیڑوں کو اپنا نوالا بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »