• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کو مبینہ 59 کروڑ کا چونا

کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کو مبینہ 59 کروڑ کا چونا

by امت ڈیسک
19/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے کرن نگر علاقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ”کریٹوسروے پرائیوٹ لمیٹیڈ “ کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ کمپنی نے لوگوں کو 60کروڑ روپیہ کا چونا لگا کر فرار کی راہ اختیار کی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو یوٹیوبرز نے کمپنی کا پرچار کیا جس کے نتیجے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو کروڑوں کا چونا لگ گیا۔

منگل کے روز سرینگر کے کرن نگر علاقے میں نوجوانوں، دوشیزاوں اور خواتین نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ پرائیوٹ کمپنی نے ان سے 60 کروڑ روپیہ کی رقم ہڑپ کر رفوچکر ہوئے۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک متاثر کا کہنا تھا کہ "میں نے اس کمپنی میں پہلے پانچ ہزار انویسٹ کیے ہے۔ اس کے علاوہ میں نے ایک خاتون کو اس کمپنی میں انویسٹمنٹ کرنے کے لئے 1.5 لاکھ روپے دیئے تھے۔ سب پانی میں چلے گئے۔ کچھ لوگوں کے پانچ لاکھ، کچھ کے 20 لاکھ اور کچھ نے اپنے زیوارت بھی بیچے تھے۔”

اُن کا مزید کہنا تھا کہ”ہم پولیس میں شکایت درج کرنے جا رہے ہیں۔ پولیس یہاں بھی آئی تھی۔ ہم بس چاہتے ہیں کہ ہم کو ہمارا پیسہ واپس ملے۔ ان کا جی ایس ٹی بھی فرضی تھا۔ انہوں نے کشمیر کے کئی اضلاع میں دفتر کھولے تھے۔ یہ لوگوں 60 کروڑ سے زیادہ روپئے لیکر بھاگ گئے ہیں۔”

وہیں ایک دوسرے متاثر کا کہنا تھا کہ "میں نے دس ہزار روپئے انویسٹ کیے تھے۔ پھر میرے دوست میں 50 ہزار روپے اور انویسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے نہیں مانا۔ آج تک ایک پیسہ واپس نہیں آیا۔ اُن کو ہمارا پیسہ 15 ماہ کے بعد واپس دینے تھے، لیکن وہ وقت سے پہلے ہی یہاں سے رفوع چکر ہو گئے۔

ایک دوشیزہ فیروزہ (نام تبدیل )نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ ’کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو معروف یوٹیوبرز کی جانب سے کمپنی کا پرچار کرنے کے بعد ہی وہ اس جال میں پھنس گئیں۔“انہوں نے بتایا کہ ادریس میر نامی یوٹیوبر نے سوشل میڈیا سائٹوں پر ویڈیو اپ لوڈ کیا کہ”کریٹوسروے پرائیوٹ لمیٹیڈ “ نامی کمپنی میں پیسے لگانے سے انہیں کافی فائدہ حاصل ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یوٹیوبر نے یہاں تک کہہ دیا کہ اس نے بھی کمپنی میں پیسے لگائے اور آج جو کچھ بھی اس کے پاس وہ اسی کمپنی کی دین ہے۔مذکورہ دوشیزہ نے پولیس سے اپیل کی کہ کمپنی کے ساتھ ساتھ یوٹیوبرز کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لاکر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔

وہیں ایک تاجر بلال احمد نے بتایا کہ کشمیری یوٹیوبرز نے ہی اس کمپنی کا پرچار کیا جس وجہ سے سینکڑوں لوگ جھانسہ میں آکر اپنی محنت کی کمائی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کے سبھی ملازمین غائب ہو چکے، جبکہ کشمیر اور جموں صوبے میں جتنے بھی دفاتر انہوں نے قائم کر رکھے تھے وہ سب بند پڑے ہوئے ہیں۔دریں اثنا متاثرین نے نزدیکی پولیس اسٹیشن اور سابیئر تھانے میں کمپنی اور یوٹیوبرز کے خلاف شکایت درج کی ہے۔متاثرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی کے ساتھ ساتھ مذکورہ یوٹیوبرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ کیمپنگ چنئی کی ہے اور ایک سروے ایپلیکیشن چلاتی ہے۔ ان کی اسکیم کے تحت آپ کو پہلے پانچ ہزار روپے 15 ماہ کے لیے انویسٹ کرنے ہوتے ہیں،جس کے بعد آپ 20 سوالات پر مشتمل سروے کا جواب دیتے ہیں اور جس کے آپ کو روزانہ 100 روپے یعنی ماہ کا 3000 روپے ملتے ہیں۔ متاثرین نے مختلف ای میل سے رجسٹر کر کے کئی ہزار روپے اس میں انویسٹ کیے تھے۔وہیں جب ای ٹی وی بھارت نے اس کمپنی کے نمبرات پر فون کیے، تو کمپنی کا نمبر بند تھا اور پھر بعد میں پہنچ سے باہر آیا۔

علاوہ ازیں عوامی حلقوں نے سابیئر پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر رجسٹر شدہ یوٹیوبرز اور نیوز پوٹلز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو غیر معروف کمپنیوں کا پرچار کرکے لوگوں کو مصیبت میں ڈال رہے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چند معروف یوٹیوبرز نے وادی کشمیر میں اخلاقیت کا بھی جنازہ نکالا ہے اور ان کے خلاف اب کارروائی عمل میں لانا ناگزیر بن گیا ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوئن نے گزشتہ دنوں ہی ایک پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر جعلی، من گھڑت اور حقیقت سے کوسوں دور ویڈیو ، مواد ، ٹیکسٹ اپ لوڈ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ویڈیو شیئر کرنے والوں کو بھی مبرا قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشتواڑ میں روہنگیائی افراد کے خلاف کارروائی

Next Post

فاروق عبداللہ سمیت 49 لوک سبھا ممبران معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ سمیت 49 لوک سبھا ممبران معطل

وادی میں ملی ٹنسی سے متعلق تشدد میں کمی کا سہرا عوام کو جاتا ہے:آئی جی سی آر پی ایف

وادی میں ملی ٹنسی سے متعلق تشدد میں کمی کا سہرا عوام کو جاتا ہے:آئی جی سی آر پی ایف

مچل سٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

مچل سٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

لوگوں کے پیسے ہڑپنےوالی کمپنی کا دفتر سرینگر میں سیل

لوگوں کے پیسے ہڑپنےوالی کمپنی کا دفتر سرینگر میں سیل

آئی پی ایل نیلامی 2024 میں جموں و کشمیر کے دو کھلاڑی فروخت

آئی پی ایل نیلامی 2024 میں جموں و کشمیر کے دو کھلاڑی فروخت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »