• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر:چلہ کلان کے تخت نشین ہوتے ہی سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

SRINAGAR, DEC 5 (UNI):- Icicles hanging over a tree and damaged water pipe at Drung Tangmarg on Monday as Kashmir valley gripped severe cold wave resulting dipped the minimum temperature below freezing point. UNI PHOTO-82U

وادی میں ہڈیاں جما دینے والی سردی برقرار، بانڈی پورہ سرد ترین

by امت ڈیسک
30/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:وادیٔ کشمیر میں جہاں آج دھند میں کمی دیکھی گئی وہیں کشمیر کے تمام اضلاع میں درجۂ حرارت آج بھی نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہا۔ وہیں گزشتہ روز محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ ہفتہ اور اتوار کو خطہ میں مغربی ڈسٹربنسز کا اثر دیکھا جاسکتا ہے لیکن بارش یا برف باری کا امکان نہیں ہے۔ اس نے مزید کہا گیا تھا کہ "اگرچہ آئندہ 48 گھنٹوں میں دھند میں کمی دیکھی جائے گی لیکن پیر کے روز سے آئندہ سات دن تک دھند دوبارہ سے چھائی رہے گی۔ کئی مقامات پر کم دھند وہیں کئی علاقوں میں گھنی دھند ہوگی تاہم درجۂ حرارت میں بہتری آنے کی امید ہے۔” جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں جہاں آج رات کا درجۂ حرارت منفی 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا وہیں شمالی کشمیر کا ضلع بانڈی پورہ سب سے ٹھنڈا رہا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی لوگوں نے شدید ٹھنڈ کا سامنا کیا۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ، پہلگام اور اننت ناگ میں رات کا کم از کم درجۂ حرارت منفی 3.9، منفی 3.4، منفی 4.1 اور منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وہیں کوکرناگ میں منفی 1.3، قاضی گنڈ میں منفی 2.0، اور کولگام میں منفی 0.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہمولہ میں شبانہ درجۂ حرارت منفی 3.4، کوپورا میں منفی 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت آج بھی نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بنیہال میں سب سے کم 1.2 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جس وجہ سے جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 7.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 8.2 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 7.7 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 4.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بنیہال کے بعد بھدیروہ میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔

اُدھم پور، رام بن، ریاسی، اور سامبا میں بالترتیب 5.9، 4.9، 7.5 اور 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 9.8 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 8.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں دراس میں منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مینڈھر سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Next Post

اننت ناگ میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
Next Post
پونچھ میں فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

اننت ناگ میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

پونچھ:محبوبہ مفتی کو لواحقین سے ملنے سے روک دیا گیا

پونچھ:محبوبہ مفتی کو لواحقین سے ملنے سے روک دیا گیا

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

شوپیاں میں چھت سے گر کر مزدور کی موت

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات ہونے چاہئے:فاروق عبداللہ

”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

دفعہ 370 ہمیشہ کےلیے ختم، جموں کشمیر اور لداخ بااختیار : وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »