• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نئے ‘ہٹ اینڈ رن قانون’ کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

نئے ‘ہٹ اینڈ رن قانون’ کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

by امت ڈیسک
02/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ملک بھر میں بس او ٹرک ڈرائیورز مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے ‘ہٹ اینڈ رن’ (سڑک حادثہ ہو جانے کے بعد موقع سے فرار ہو جانا) قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرک ڈرائیوروں نے اپنے ٹرک سڑکوں پر کھڑے کر دیے اور ممبئی، اندور، دہلی-ہریانہ، یوپی سمیت کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے جرائم کے حوالے سے نئے قانون منظور کئے ہیں ہیں، جس کے تحت اگر کوئی بس یا ٹرک ڈرائیور کسی کے روند کر فرار ہو جاتا ہے تو اسے 10 سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ پہلے اس کیس میں ملزم ڈرائیور کو چند دنوں میں ضمانت مل جاتی تھی اور وہ تھانے سے ہی رہا ہو جاتا تھا۔ تاہم اس قانون کے تحت بھی دو سال قید کی سزا سنائی جا سکتی تھی۔

حکومت کے اس فیصلے پر ڈرائیوروں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سراسر غلط ہے۔ حکومت کو یہ قانون واپس لینا ہوگا۔ اس حوالے سے گریٹر نوئیڈا کے ایکوٹیک 3 علاقے میں ٹرک ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی اور نعرے بازی کی۔ تاہم پولیس کے سمجھانے پر انہوں نے اپنی گاڑیاں ہٹا دیں۔

مدھیہ پردیش کے اندور میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال سے پٹرول پمپ بھی متاثر ہوئے۔ یہاں کے پٹرول پمپ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی یہ ہڑتال تین دن تک چلے گی۔ جس کی وجہ سے پٹرول پمپ تک ایندھن نہیں پہنچ سکے گا۔ یہ خبر پھیلتے ہی لوگ پٹرول پمپ پر پہنچنا شروع ہو گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ہڑتال کا اثر ایم پی، دہلی کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر میں بھی نظر آیا۔ جہاں حکومت کی طرف سے لائے گئے نئے قانون کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ان کی ہڑتال کے باعث سڑکوں پر طویل ٹریفک جام رہا۔

راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں ٹرک اور بس ڈرائیور بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے اس قانون کے خلاف ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ اس کے بعد ڈرائیور ضلع کلکٹریٹ پہنچا، جہاں اس نے حکومت اور انتظامیہ کو سخت وارننگ بھی دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کولگام میں غیر معیاری کھاد کے 4سو بیگ ضبط

Next Post

ملی ٹنسی فنڈنگ کیس : جموں میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

ملی ٹنسی فنڈنگ کیس : جموں میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، عوام پریشان

سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، عوام پریشان

جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کی خاطر ڈرافٹ کمیٹی تشکیل

جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کی خاطر ڈرافٹ کمیٹی تشکیل

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

سوپور اور بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار: پولیس

جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »