• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، عوام پریشان

سرینگر میں کئی پٹرول پمپ ایندھن سے خالی، عوام پریشان

by امت ڈیسک
02/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے منگل کو عوام سے پٹرول پمپوں پر رش نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اپیل ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے درمیان سامنے آئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ٹرک، آئیل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور وادی کشمیر میں لوگ پٹرول پمپس کا رخ کر رہے ہیں اور اس بیچ شہر سرینگر کے درجنوں پٹرول پمپ ایندھن سے خال ہو گئے ہیں جس سے عوام میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔
پٹرول پمپس کے باہر قطاروں میں کھڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، کسی شخص کو ڈیوٹی پر جانا ہے، کسی کو مریض اسپتال پہنچانا ہے مگر گاڑیوں میں پٹرول نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘

سرینگر میں خالی پڑے ایک پٹرول پمپ کے باہر ناراض ایک ڈرائیور نے میڈیا نمائندوں کو بتایا: ’’حکومت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے، حکومت محض کاغذی گھوڑے دوڑا رہی ہے، جبکہ زمینی سطح پر حکومت کچھ نہیں کر رہی۔‘‘ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’کل شام تک پٹرول پمپ ایندھن سے بھرے ہوئے تھے تاہم آج صبح گیارہ بجے ہی پمپ خالی کیسے ہو گئے؟‘‘۔

ادھر، کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے دعویٰ کیا کہ ’’وادی میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، جو تقریباً ایک ماہ کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔‘‘ انہوں نے غیر ضروری خدشات سے بچنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’ہمارے پاس کشمیر میں تقریباً ایک ماہ کے لئے پٹرول اور ایل پی جی سمیت ضروری اشیاء کا کافی ذخیرہ ہے۔‘‘ بیدھوری نے نشاندہی کی کہ پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور کنٹینرز کے ساتھ لوگوں کی آمد ممکنہ طور پر غیر ضروری خدشات کا باعث بن سکتی ہے، اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ’’خطے میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے‘‘ انہوں نے کہا، ’’ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کا کشمیر پر کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ کشمیر کی ڈویژنل انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ لوگوں کو سردیوں کے دوران پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی سمیت دیگر ضروری اشیاء کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملی ٹنسی فنڈنگ کیس : جموں میں کئی مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کی خاطر ڈرافٹ کمیٹی تشکیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کی خاطر ڈرافٹ کمیٹی تشکیل

جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ کے قیام کی خاطر ڈرافٹ کمیٹی تشکیل

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

سوپور اور بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار: پولیس

جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

کوٹ بلوال جیل کے احاطے میں بغیر سم کارڈ موبائیل، ائر فون اور چارجر بر آمد

کوٹ بلوال جیل کے احاطے میں بغیر سم کارڈ موبائیل، ائر فون اور چارجر بر آمد

*بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,093 نئے کوویڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے*

بھارت میں کرونا کے 636 معاملات درج، تین کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »