• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوجوان خواتین اَپنی قابلیت ، ذہانت اور مہارت سے زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں:ایل جی

نوجوان خواتین اَپنی قابلیت ، ذہانت اور مہارت سے زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں:ایل جی

by امت ڈیسک
04/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج بابا جیتو آڈیٹوریم میں سکاسٹ جموں کے آٹھویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا۔اِس تقریب میں مجموعی طور پر 590 طلبأ سمیت 347 طالبات کو مختلف مضامین میں ڈگریاں دی گئیں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے فارغ التحصیل طلبأ، اَساتذہ اور عملے اور ان تمام محققین، اختراع کاروں کو مُبارک باد دی جو یونیورسٹی کو زرعی سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے ایک بہترین مرکز بنانے میں اپنا حصہ اَدا کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے ہونہارطالبات کو میڈلوں سے سے نوازا اور تمام مضامین میں بہترین تعلیمی کارکردگی اور کل 11 میں سے 10 گولڈ میڈل حاصل کرنے پر خواتین طالبات کو مُبارک باد پیش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اپنی قابلیت، ذہانت اور مہارت سے نوجوان خواتین زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔ ہماری قابل فخر بیٹیوں کو ملنے والی ڈگریوں اور ایوارڈوں کی تعداد حوصلہ اَفزاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ نوجوان پود کے لئے رول ماڈل ہیں اور اُنہوں نے بہترین کارکردگی کے حصول میں سخت محنت کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
اُنہوں نے کہا،’’ہماری بیٹیاں اختراعی ماحولیاتی نظام کی بنیاد اور طاقت ہیں۔ یہ فخر کی بات ہے اور ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر خواتین سائنسدانوں اور ٹیک انٹرپرینیوروں کی موجودگی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی ترقی اوراس سے منسلک شعبوں میں خواتین کے اہم شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ،‘‘ خواتین نے ہزاروں سال قبل زراعت کے آغاز کے بعد سے لے کر اَب تک اِس میدان میں سخت محنت کی ہے ۔اَب زرعی سائنس وٹیکنالوجی میں ان کی کامیابیوں نے ہمیں امید اور اعتمادملتاہے کہ وہ زراعت میں اہم دریافتیں اور ایجادات کریں گے۔‘‘
اُنہوں نے کانووکیشن میں زرعی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی تیار کریں اور کسانوں کی پیداواری صلاحیتوں میں اِضافہ کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے کہا کہ چوں کہ جموں و کشمیرجامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے ذریعے جدید اور دیرپا زراعت اور اس سے منسلک صنعت کی تعمیر کی طرف بڑھ رہا ہے ، تعلیمی اِداروں کو کسانوں کے لئے اِن پٹ لاگت کو کم سے کم کرنے اور مؤثر بڑھتی ہوئی تکنیکوں اور تکنیکی مددسے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے جدید نقطہ نظر اَپنانا ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا ’’ایگری انوویشن، ایگری ٹیکنالوجی اور پروسیسڈ فوڈ میں ہندوستان کے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے اورسکاسٹ جیسے اِدارے جدیدٹیکنالوجی اور فوڈ پروسسنگ شعبے میں اِنقلاب لانے کے لئے نئے طریقے کی تخلیق میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے وسائل کے لحاظ سے یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے سکاسٹ جموں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا اور ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی تشکیل کی کوششوں میں یونیورسٹی کی مسلسل کامیابی کے لئے اَپنی خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے سکاسٹ جموں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیولپ کے پودے لگانے کے مواد جیسے برآمدی امکانات کے ساتھ ایک مخصوص پروجیکٹ پر کام کرے جو ملک کی زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ضرورت کو پورا کر سکے۔
وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹر بی این ترپاٹھی نے یونیورسٹی کی رِپورٹ پڑھ کر سنائی اور یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور توسیعی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
خراب موسمی حالات اور کم نظر آنے کی وجہ سے جموں میں لینڈنگ ممکن نہیں تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس لئے نائب صدر جمہوریہ ہند کانووکیشن میں شرکت نہیں کر سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کے اطراف میں ایک پودا بھی لگایا۔اِس موقعہ رُکن پارلیمنٹ جوگل کشور شرما،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار،پرنسپل سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ سنتوش ڈی ویدیا، پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم آلوک کمار، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، تعلیمی اِداروں کے سربراہان ، سینئر حکام ، طلباء اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

الطاف بخاری کی وزیر داخلہ سے ملاقات

Next Post

بڈگام میں ملی ٹینٹ معاونین کے گروہ کا پردہ فاش، سات گرفتار : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بڈگام میں ملی ٹینٹ معاونین کے گروہ کا پردہ فاش، سات گرفتار : پولیس

اننت ناگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ، دو غیر مقامی مزدور زخمی

چوٹیگام شوپیاں میں تصادم آرائی شروع

وادی میں خشک موسم کے ساتھ ٹھٹھرتی سردی جاری

وادی میں خشک موسم کے ساتھ ٹھٹھرتی سردی جاری

جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

کولگام تصادم میں پاکستانی کمانڈر سمیت 2 جنگجو جاں بحق: پولیس

شوپیان میں جاری جھڑپ میں نامعلوم ملی ٹینٹ مارا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »