• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر داخلہ دورہ جموں وکشمیر:سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Srinagar, Jan 07 (ANI): Security personnel frisk a scooter ahead of Republic Day in Srinagar on Sunday. (ANI Photo)

وزیر داخلہ دورہ جموں وکشمیر:سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

by امت ڈیسک
07/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اتوار کے روز سیکیورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی، جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور اسکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں دو پہیہ گاڑوں کو روک کر ان پر سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو موٹر سائیکل تحویل میں لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔بتادیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ 9 جنوری کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں جس کے پیش نظر جموں اور کشمیر صوبے میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سرحدی اضلاع – راجوری اور پونچھ کے علاقوں کا دورہ کریں گے اور انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ وہ سیکورٹی کے حوالے سے جائزہ میٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔ وہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ جموں و کشمیر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اعلیٰ لیڈروں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد وزیر داخلہ نے 2 جنوری کو دارالحکومت دہلی میں ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی، جس میں پولیس، فوج اور سمیت دیگر سکیورٹی ایجنسیز کے درمیان بہتر تال میل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین، جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرلز نے بھی شرکت کی۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں گہری دھند:بی جے پی صدر جے پی نڈا کا دورہ جموں آخر ی وقت میں ملتوی

Next Post

بٹہ مالو سرینگر میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، حملہ آور گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بٹہ مالو سرینگر میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، حملہ آور گرفتار

بٹہ مالو سرینگر میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، حملہ آور گرفتار

غیر فعال تھا، پی ڈی پی کبھی نہیں چھوڑی: مظفر بیگ

بھارت اور سعودی عرب نے دو طرفہ حج معاہدہ 2024 پر دستخط کئے

بھارت اور سعودی عرب نے دو طرفہ حج معاہدہ 2024 پر دستخط کئے

بجلی کا بحران؛ بنگلادیش کا اسکول اور دفتری اوقات کار میں کمی کا فیصلہ

بنگلہ دیش متنازعہ چناو:شیخ حسینہ کی جیت،پانچویں بار مل گئی اقتدار

بھارت مالدیپ تنازعہ : مالدیپ کا سفیر وزارت خارجہ نے کیا طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »