• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

دفعہ 370 کے خاتمے کا سب زیادہ خمیازہ آج جموں کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے: ڈاکٹر فاروق

by امت ڈیسک
08/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ سال 1990 کے بعد پُرآشوب دور میں جموں وکشمیر کا تمام ڈھانچہ تہس نہس ہوگیا تھا، جمہوریت اور ورک کلچر نام کی کوئی چیز نہیں تھی، بیشتر پُل، سرکاری عمارتیں، aسکول اور دیگر تعلیمی ادارے خاکستر ہوگئے تھے اور لوگ خوف و ہراس کے سائے تلے زندگی گزار رہے تھے۔

انہوں نے کہا 1996میں کوئی الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں تھا لیکن ہم نے اُس وقت آگ میں کود کر جموں وکشمیر کے عوام کو اس پُر آشوب دور سے نکالنے کی ٹھان لی اور اس کیلئے ہمارے ہزاروں کارکنوں، عہدیداروں اور لیڈران نے اپنی جان کی قربانیاں پیش کیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے نگروٹہ میں حلقہ انتخاب بورن کے یک روزہ عظیم الشان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے 1996میں ایک ایسے وقت میں جموں وکشمیر کی تعمیر نو کا کام شروع کیا ، جب یہاں نہ کوئی پُل بچا تھا نہ کوئی سرکاری ڈھانچہ، نہ کوئی سڑک قابل آمدو رفت تھی اور نہ ہی کوئی ادارہ قابل کار تھا۔انہوں نے کہا کہ’ہم نے نہ صرف آہستہ آہستہ ماحول ٹھیک کیا بلکہ ہزاروں کی تعداد میں اسکول، کالج، پُل اور سڑکیں تعمیر کیں اور 6 سالہ دور میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمتیں فراہم کیں۔ دوردراز لوگوں کیلئے رہبر تعلیم ،رہبر زراعت اور موقعے پر ہی ڈی جی بھرتی جیسی سکیمیں متعارف کرائیں اور پُرآشوب ریاست کا نظام پھر سے پٹری پر لایا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج جو لوگ یہاں امن و امان اور تعمیر و ترقی کے دعوے کررہے ہیں، وہ محض زبانی جمع خرچ سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کی ترقی اور عوام کیلئے جتنا فلاحی کام کیا ہے، اُس کا کوئی ثانی نہیں ہوسکتا۔

دفعہ 370 کے متعلق گمراہ کُن پروپیگنڈا پھیلانے والوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اسی دفعہ کی بدولت یہاں کے عوام کو زمینوں پر مالکانہ حقوق ملے اور مفت تعلیم جیسے مراعات حاصل ہوئے۔ دفعہ370 مہاراجہ ہری سنگھ کی میراث تھی ، جسے غیر جمہوری، غیر آئینی اور یکطرفہ طور پر چھین لیا گیا۔ دفعہ370 کے خاتمے کا سب زیادہ خمیازہ آج جموں کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں پی سی بی کی خاتون آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Next Post

فرضی شادی اور نوکری فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post

فرضی شادی اور نوکری فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش

9 اور دس جنوری کو کشمیر کی مسافر بردار گاڑیوں کا ہڑتال کا اعلان

9 اور دس جنوری کو کشمیر کی مسافر بردار گاڑیوں کا ہڑتال کا اعلان

”اگر کبھی جنگ لڑنے کی ضرورت پڑی تو پورا ملک ہماری مسلح افواج کے پیچھے ہو گا “: راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع نے جموں کشمیر، لداخ میں چار این سی سی یونٹ قایم کرنے کو دی منظوری

حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

حکومت افسران کو پنچایتوں کے منتظمین کے طور پر نامزد کرے گی

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

میرواعظ کو ذاتی دورے پر دہلی جانے کی اجازت: انجمن اوقاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »