امت نیوز ڈیسک //
ملی ٹنسی سرگرمیوں کے معاملات میں کارروائی تیز کرتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے دو سرگرم ملی ٹنٹوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں دو سرگرم ملی ٹنٹ کے خلاف ایک ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیم دہلی نے قیمو ہ پولیس کے ہمراہ ایک کیس زیر نمبر 32/2021کے سلسلے میں سرگرم ملی ٹنٹ باسط احمد ڈار ولد مرحوم عبدالرشید ڈار ساکنہ ریڈوانی بالا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔
جبکہ اسی طرح سے ایک اور کارورائی میں فعال ملی ٹنٹ ارباز احمد میر ولد منظور میر ساکنہ گوفہ بل قیمو کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 32/2021کے سلسلے میں 41A کے سلسلے میں نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔