امت نیوز ڈیسک //
کولگام 16 جنوری:ضلع پولیس کولگام نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش برکت اللہ میر ولد محمد عبداللہ میر ساکنہ بچرو کولگام کی 10 مرلہ اراضی جائیداد (زیر تعمیر مکان) کو این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 68-ایف (2) کے تحت قرق کر لیا۔
کولگام پولیس کے ذریعہ کی گئی تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ جائیداد غیر قانونی طور حاصل کی گئی۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن کولگام کے کیس ایف آئی آر نمبر 69/2021 اور پولیس اسٹیشن یاری پورہ کی ایف آئی آر نمبر 03/2018 میں ملوث ہے۔ یہ کارروائی منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ جائیداد کی قرق کے حوالے سے پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔