• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فاروق عبداللہ بھی ان دنوں گانے لگے ہیں بھجن

فاروق عبداللہ بھی ان دنوں گانے لگے ہیں بھجن

by امت ڈیسک
18/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والی رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ دریں اثنا، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل سے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے بھجن بھی گائے ہیں۔نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ جب بھگوان رام کے والد نے اپنی دوسری بیوی سے وعدہ کیا تھا کہ آپ جو بھی مانگیں گے میں دوں گا، اور انہوں نے دشرتھ سے ایودھیا کا تخت مانگا اور دشرتھ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور رام نے اس کی بالکل مخالفت نہیں کی۔

سینئر رہنما کپل سبل کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران فاروق عبداللہ نے کہا، “پاکستان میں مولانا اسرار تھے، ان کے پاس قرآن پر سات حصوں کی کتابیں ہیں، دو کتابوں میں انھوں نے بھگوان رام اور بدھا کے بارے میں لکھا ہے۔ لکھا ہے، وہ ایک شہنشاہ تھے۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ مہاتما گاندھی کیا کہتے تھے… رام راجیہ؟ رام راجیہ کا کیا مطلب ہے؟ سب برابر ہیں، کوئی فرق نہیں ہوگا،ہندوستان میں تنوع ہے۔اس دوران کپل سبل نے بھی ان سے رام بھجن سنانے کی اپیل کی۔ اس کے بعد نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا ‘میرے رام، میرے رام، کس گلی گیو میرو رام؟ مورہ آنگن سونا سونا۔ اس بھجن کو فاروق عبداللہ نے گا کر سنایا۔

فاروق عبداللہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مذہب کو سمجھنے کی کوشش کریں، جس دن آپ مذہب کو سمجھ لیں گے آپ کسی سے نفرت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں متحد ہو کر سوچنا ہو گا کہ ملک کو کیسے بچایا جائے۔ اگر ہم متحد نہ ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں، ہم نے ملک کے خلاف کیا بغاوت کی ہے؟ ہم نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہمارے وزراء اور ہمارے ایم ایل ایز کی گاڑیوں میں بم نصب کیے گئے، ہمارے رشتہ داروں کو بھی مارا گیا۔

انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر انڈیا اتحاد کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑ جائے گا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ممتا بنرجی پچھلی بار بائیں بازو کو سیٹیں نہیں دینا چاہتی تھیں، لیکن آج وہ سیٹیں دینے کو تیار ہیں۔ ایسی سیٹ مانگیں جہاں آپ جیت سکیں۔ آپ ایسی سیٹ کیوں مانگ رہے ہیں جہاں آپ جیت نہیں سکتے؟۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چوکی بل کپواڑہ میں آئی ای ڈی برآمد : فوج

Next Post

جموں کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں 19جون تک توسیع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

جموں کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں 19جون تک توسیع

مرکز نےکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تحقیقات کا حکم دیا

مرکز نےکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تحقیقات کا حکم دیا

کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری

وادی میں سردی کا زور برقرار ،پہلگام سرد ترین جگہ

ایل او سی پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اگنی ویر ہلاک، دو زخمی

ایل او سی پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اگنی ویر ہلاک، دو زخمی

اوڑی میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر ،16 مویشی ہلاک

اوڑی میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر ،16 مویشی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »