امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پولیس نے ایک سخت گیر ملزم کو حراست میں لے کر کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا ہے اور اس کے خلاف جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک شخص ، ناصر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکن رائے پورہ پلہالن پیٹن کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے باقاعدہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ درج کر کے متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور بعد میں اسے سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیاہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ شخص ایک سخت گیر بھڑ کاو ہے اور اس کے
خلاف بہت سے مقدمات درج ہیں اور وہ امن و قانون میں خلل ڈالنے اور
بغاوت جیسے مقدمات میں ملوث تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کئی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود اس نے
اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں کو برقرار رکھا جس کی بنا پر پولیس نے










